پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے سجادہ نشین ان دنوں بنگلورو کے دورے پرہیں۔ وہیں سجادہ نشین شیخ السید ہاشم الجیلانی نے بنگلورومیں خصوصی خطاب کیا ہے۔ بغداد شریف کی درگاہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے سجادہ نشین نے بنگلورو کا دورہ کیا۔ بنگلورو پیلیس گراؤنڈ میں منعقدہ روح پرور محفل سے خطاب کیا ہے۔ سجادہ نشین شیخ السید ہاشم الجیلانی نے کہاکہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ نے اپنے مریدوں کو اللہ تعالی سے قریب سے قریب ترہونے کا راستہ بتایاہے۔ اور وہ راستہ ہے اچھے اخلاق، کردار اور اوصاف پیدا کرنا۔ نہ صرف خود کی اصلاح بلکہ دوسری کی بھی اصلاح کی فکرکرنا سیدنا غوث اعظم کی تعلیمات رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں بارگاہ غوث اعظم کے سجادہ نشین نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ اور سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ کے درمیان موجود روحانی رشتہ پربھی روشنی ڈالی۔ اترپردیش کے معروف عالم دین قاری سیدانور ربانی نے بھی اس نورانی محفل سے خطاب کیا ہے۔
اس خصوصی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ اور وہیں اس موقع پرحمد، نعت،منقبت پیش کئے گئے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔