مجھے تو اندرانی نے شینا سے بہن کے طور پر ملاقات کرائی تھی: پیٹر مکھرجی

ممبئی۔ شینا بورا قتل کیس میں گرفتار اندرانی مکھرجی کے انکشاف پر ان کے شوہر پیٹر مکھرجی حیران ہیں۔

Aug 26, 2015 03:05 PM IST | Updated on: Aug 26, 2015 03:06 PM IST
مجھے تو اندرانی نے شینا سے بہن کے طور پر ملاقات کرائی تھی: پیٹر مکھرجی

ممبئی۔ شینا بورا قتل کیس میں گرفتار اندرانی مکھرجی کے انکشاف پر ان کے شوہر پیٹر مکھرجی حیران ہیں۔ اندرانی کے شینا کو بہن نہیں بیٹی بتائے جانے کے انکشاف پر اسٹار انڈیا کے سابق سی ای او پیٹر مکھرجی نے کہا کہ شینا میری بیوی کی چھوٹی بہن ہے، ایسا مجھے 15 سال سے پتہ ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ بہن نہیں بیٹی ہے۔

آئی بی این 7 سے بات چیت میں پیٹر نے کہا کہ پراپرٹی کا تنازعہ ہے بھی یا نہیں، اس بارے میں مجھے پتہ نہیں ہے۔ اب جو قانون اور پولیس کہے گی وہی ہم کریں گے۔ شینا اور اندرانی کے درمیان کوئی تکرار ہوئی ایسا بھی مجھے پتہ نہیں تھا۔

Loading...

پیٹر نے کہا کہ شینا کا میرے بیٹے کے ساتھ افیئر تھا، لیکن میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد سے شینا ہمارے پاس نہیں آئی۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ اسے امریکہ بھیج دیا گیا۔ میرے بیٹے نے مجھے بتایا کہ وہ امریکہ سے نہیں لوٹے گی۔

اندرانی اور شینا کے درمیان تعلقات کو لے کر میرے دماغ میں ایسا کچھ نہیں تھا جس سے مجھے کچھ گڑبڑ لگے۔ دونوں کے درمیان ایسا جھگڑا نہیں تھا کہ اس پر توجہ دی جائے۔ مجھے میخائل بورا سے اندرانی کے بھائی اور شینا سے بہن کے طور پر ملوایا گیا تھا۔ اندرانی نے مجھے جو بھی بتایا میں نے اس پر بھروسہ کیا۔

پیٹر نے کہا کہ میں کافی حیران ہوں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ شینا، اندرانی کی بیٹی تھی، کوئی کہہ رہا ہے کہ شینا، اندرانی کی چھوٹی بہن تھی۔ شیام رائے ہمارے یہاں تین چار سال پہلے کام کرتا تھا۔ کل پولیس ہمارے گھر آئی اور اندرانی کو لے کر گئی، ہم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔  حقیقت سب کے سامنے آنی چاہئے۔

Loading...