شینا کا قتل شوٹر سے کروانا چاہتی تھی اندرانی، سنجیو کھنہ نے روکا تھا

ممبئی۔ شینا قتل کی تحقیقات کر رہی ممبئی پولیس کو کچھ اور معلومات ملی ہے۔

Aug 29, 2015 07:50 PM IST | Updated on: Aug 29, 2015 07:53 PM IST
شینا کا قتل شوٹر سے کروانا چاہتی تھی اندرانی، سنجیو کھنہ نے روکا تھا

ممبئی۔ شینا قتل کی تحقیقات کر رہی ممبئی پولیس کو کچھ اور معلومات ملی ہے۔ کال ڈیٹیلس سے انکشاف ہوا ہے کہ اندرانی اور سنجیو کھنہ مسلسل رابطے میں تھے۔ دونوں کے درمیان 19 جنوری 2012 کو 40 سیکنڈ بات چیت ہوئی تھی۔ اس کے بعد 20 اپریل کو پھر 37 منٹ بات چیت ہوئی تھی۔ اندرانی مکھرجی پہلے شوٹر سے شینا کا قتل کروانا چاہتی تھی، لیکن سنجیو نے ایسا کرنے سے روکا تھا۔ پولیس اب ملزمان کو جائے واردات پر لے جائے گی۔

ادھر رائے گڑھ کے ایس پی سویج حق نے بتایا کہ 23 ​​مئی 2012 کو باقیات ملے تھے۔ لاش کے باقیات جانچ کے لئے جے جے ہسپتال بھیجے گئے تھے۔ ادھر ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اس وقت کیس درج کیوں نہیں ہوا، اس کی جانچ کی جائے گی۔ ساتھ ہی اس وقت کے تمام پولیس افسران کی جانچ کی جائے گی۔

Loading...

اسی درمیان شینا کے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے بھی اس معاملے میں کئی خاص باتیں بتائیں ہیں۔ 23 مئی 2012 کو شینا کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سنجے ٹھاکر نے کہا کہ شینا کی لاش بری طرح سڑ چکی تھی۔ صرف اس کے جسم کی ہڈیاں ہی بچی تھیں۔ شینا کی کھوپڑی پر چوٹ کے  نشان تھے۔ لاش بری طرح جل جانے کی وجہ سے موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا۔ سنجے نے بتایا کہ ممبئی پولیس ان کے پاس آئی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ کی گئی تھی۔

 

Loading...