ہوم » نیوز » وطن نامہ

چنئی : دعوت افطار کے موقع پراتحاداوربھائی چارگی کا خوبصورت منظر

تمل ناڈو کے گورنربنوری لال پروہت نے کی شرکت، ملک کے بہتر مستقبل کیلئے مل جل کرکوششیں کرنے پردیازور

  • Share this:
چنئی :  دعوت افطار کے موقع پراتحاداوربھائی چارگی کا خوبصورت منظر
تمل ناڈو کے گورنربنوری لال پروہت نے کی شرکت، ملک کے بہتر مستقبل کیلئے مل جل کرکوششیں کرنے پردیازور

آپس میں اتحاد، بھائی چارگی،پیار محبت سے ہی ملک عظیم بن سکتاہے۔ دعوتِ افطار کے موقع پر تمل ناڈو کے گورنر بنوری لال پروہت نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ چنئی میں شیعہ، سنی یونیٹی مومنٹ نےاس افطارکا انعقاد کیاتھا۔ یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدا کا۔۔۔۔کہ مخلوق ساری ہے کنبہ خدا۔۔۔ ماہ رمضان امن اور اتحاد کا پیغام لیکرہرسال سایہ فگن ہوتاہے۔ اتحاد اوراتفاق ،پیارومحبت کے اسی پیغام کو عوام تک پہونچانے کیلئے تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں دعوت افطارمنعقد کی گئی ۔


شیعہ سنی یونیٹی مومنٹ کے تحت این شیشا محل میں منعقدہ اس افطار میں ریاست کے گورنر بنوری لال پروہت، وزیرمحنت ڈاکٹر نیلوفر کفیل نے شرکت کی۔ گورنر نے کہاکہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے سب مل جل کرکوششیں کریں۔ اتحاد سے ہی ملک عظیم بن سکتاہے۔ گورنرتمل ناڈو بنوری لال پروہت نے کہا کہ آج کے گلوبل دور میں اتحاد ضروری ہے۔ ملک ایک بہتر مستقبل کیلئے آگے بڑھ رہاہے۔ ہم سب مل جل کراس ملک کوعظیم بناسکتےہیں۔


شیعہ سنی یونیٹی مومنٹ کے تحت گزشتہ آٹھ سالوں سے افطار کا اہتمام کیاجارہاہے۔ مسلمانوں میں میل ملاپ کے ساتھ مختلف مذہبوں میں بھائی چارگی کوفروغ دینا،نفرت کےماحول کوختم کرنا مومنٹ کا اہم مقصد ہے۔ اس تنظیم کے ارکان کہتے ہیں کہ پیام امن اور انسانیت کوفروغ دینے کا سب سے بڑا ذریعہ ماہ رمضان ہے۔ تمل ناڈو میں گذشتہ دس سالوں سے سرگرم شیعہ سنی یونیٹی مومنٹ مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ اتحاد کو فروغ دے رہاہے۔ اس تنظیم کے تحت رمضان المبارک کے علاوہ محرم اور میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پربھی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں

First published: May 30, 2019 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading