உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Himachal Pradesh Assembly Election 2022: کانگریس کا OPS، 300 یونٹ مفت بجلی سمیت یہ 10 گارنٹی دینے کا اعلان

    ہماچل پردیش: کانگریس کا 300 یونٹ مفت بجلی سمیت 10 گارنٹی دینے کا اعلان

    ہماچل پردیش: کانگریس کا 300 یونٹ مفت بجلی سمیت 10 گارنٹی دینے کا اعلان

    Himachal Assembly Elections: کانگریس نے اپنے گارنٹی خط میں لکھا کہ ہماچل پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر ریاست کے ملازمین کو سب سے بڑا تحفہ دیا جائے گا اور کانگریس حکومت ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Himachal Pradesh, India
    • Share this:
      شملہ: ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے، لیکن صوبے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی طرز پر کانگریس نے بھی ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے پیش نظر صوبے کی عوام کو 10 گارنٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

      جانکاری کے مطابق، شملہ میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور ہماچل کانگریس کے چیف الیکشن آبزرور بھوپیش بگھیل پہنچے۔ ان کے ساتھ کانگریسی لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا اور ہماچل پردیش کانگریس انچارج راجیو شکلا، ریاستی صدر پرتبھا سنگھ، مکیش اگنی ہوتری، سکھویندر سنگھ سکھو، دھنی رام شانڈل، سنجے دت پریس کانفرنس میں موجود رہے۔ اس دوران کانگریس نے ہماچل پردیش کی عوام کو 10 گارنٹی دینے کا اعلان کیا۔ شملہ کے راجیو بھون میں یہ پریس کانفرنس منعقدکی گئی تھی۔

      کانگریس نے اپنی گارنٹی منشور میں لکھا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر ریاست کے ملازمین کو سب سے بڑا تحفہ دیا جائے گا اور کانگریس حکومت ملازمین کی پرانی پنشن کو بحال کرے گی۔ اس کے علاوہ ہرایک خاتون کو ہر ماہ 1500 روپئے دیئے جائیں گے۔ وہیں صوبے کی عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا بھی کانگریس نے اعلان کیا۔

      اس کے علاوہ پانچ لاکھ نوجوان کو روزگار، باغبان اپنی فصل اور پھلوں کی قیمت خود طے کریں گے، نوجوانوں کے لئے 680 کروڑ روپئے کا اسٹارٹ اپ فنڈ، موبائل کلینک سے ہر گاوں میں علاج، ہر اسمبلی حلقہ میں 4-4 انگریزی میڈیم اسکول، دو روپئے گوبر خرید اور گائے بھینس پالنے والوں سے ہر دن 10 لیٹر دودھ کی خرید حکومت کرے گی۔

      اس دوران کانگریس کے ہماچل پردیش انچارج راجیو شکلا نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں انتخابی وعدے پورے کئے گئے ہیں۔ ہماچل پردیش میں بھی پورے کئے جائیں گے۔ بی جے پی حکومت کے خلاف جلد چارج شیٹ آئے گی۔ اس دوران پرتبھا سنگھ نے کہا کہ لوگوں کی تکلیف اور پریشانیوں کی بنیاد پر یہ گارنٹی دے رہے ہیں۔ یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے پر پنشن کی گارنٹی، خواتین کسانوں، باغبانوں، بے روزگاری، مہنگائی پر راحت دی جائے گی۔ وہیں بھوپیش بگھیل نے کہا کہ 10 گارنٹی نافذ کریں گے اور ہم جملے بازی نہیں کرتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: