உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رافیل سودہ پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی سے بڑھ رہا ہے شک: شیوسینا

    شیو سینا نے اپنے اخبار ’سامنا‘ میں اٹھایا پی ایم مودی پر سوال

    شیو سینا نے اپنے اخبار ’سامنا‘ میں اٹھایا پی ایم مودی پر سوال

    شیو سینا نے اپنے اخبار ’سامنا‘ میں اٹھایا پی ایم مودی پر سوال

    • Share this:
      رافیل سودہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پرخاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شیو سینا نے جمعرات کے روز کہا کہ اس سے عوام کے درمیان اس میں کچھ گھپلہ ہونے کا شک اور گہرہ ہو گیا ہے۔
      شیو سینے نے اپنے اخبار’سامنا‘ میں سوال اٹھایا، ’’ وزیر اعظم آخر تک خاموش رہے اور رافیل سودہ کا بیورہ مہر بند لفافے میں رکھ کر اور سپریم کورٹ میں دےکر حکومت نے شک کو بڑھ دیا ہے۔ لوگوں کو کیسے پتہ چلےگا کہ لفافے میں سچ ہے یا پھر یہ خالی ہے؟‘‘۔

      قابل غور ہے کہ مرکزی حکومت نے رافیل جنگی طیارے کی قیمتوں کی تفصیلی معلومات سے متعلق مہر بند لفافے پیر کے روز سپریم کورٹ میں داخل کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے 36 رافیل طیارے خریدنے کے فیصلے کی تفصیلی معلومات کی سرخی کے ساتھ یہ یہ حلف نامہ عدالت عظمی کو سونپے ہیں۔

       
      First published: