شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے سونیا گاندھی کوکیا فون، پانچ منٹ تک ہوئی بات: شیو سینا ذرائع

مہاراشٹرمیں حکومت سازی پرتبادلہ خیال کےلئےکانگریس لیڈروں کی میٹنگ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہورہی ہے۔

Nov 11, 2019 05:46 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 05:52 PM IST
شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے سونیا گاندھی کوکیا فون، پانچ منٹ تک ہوئی بات: شیو سینا ذرائع

اودھو ٹھاکرے نے سونیا گاندھی سے فون پرکی بات۔

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کولے کرچل رہی سیاسی سرگرمیوں کےدرمیان بڑی خبرآرہی ہے۔ شیو سینا کے ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے فون پربات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بات چیت تقریباً 5 منٹ ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی اس بات کی اطلاع نہیں ہے کہ مہاراشٹرمیں حکومت بنانے کے لئے کانگریس، شیوسینا کو حمایت دے رہی ہے۔ کانگریس کے بڑے لیڈروں کی میٹنگ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرچل رہی ہے۔ ان لیڈروں میں احمد پٹیل اورغلام نبی آزاد سمیت کئی لیڈرشامل ہیں۔

وہیں کانگریس لیڈراحمد پٹیل نے میٹنگ سے قبل بیان دیا تھا کہ اس میٹنگ کے بعد صورتحال پوری طرح واضح ہوجائے گی۔ سونیا گاندھی نے اپنے اراکین اسمبلی سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت بھی کی ہے۔ وہیں، شیو سینا نے گورنربی ایس کوشیاری سے ملنے کا وقت بھی بدل دیا ہے۔ پہلے شیوسینا 2:30 بجے دوپہرمیں گورنرسے ملنے والی تھی، لیکن پھرملاقات کا وقت پانچ بجے کیا گیا تھا۔ تاہم حتمی ملاقات کا وقت 7:15 پرطے ہوا ہے۔  واضح رہے کہ گورنرنے شیوسینا کواکثریت  ثابت کرنے والا حمایتی خط سونپنےکےلئے شام 7:30 بجےتک کا وقت دیا ہے۔

Loading...

Loading...