الیکشن کمیشن کو طے کرنے دیں 'اصلی' شیوسینا کس کی ہے، ایکناتھ شندے کا SC کو جواب
الیکشن کمیشن کو طے کرنے دیں 'اصلی' شیوسینا کس کی ہے، ایکناتھ شندے کا SC کو جواب ۔ فائل فوٹو ۔
Shiv Sena Crisis : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اتوار کے روز سپریم کورٹ سے ادھو ٹھاکرے کی ٹیم کی سبھی درخواستوں کو خارج کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ فیصلہ کرنے دیا جائے کہ اصلی شیو سینا کس دھڑے کی ہے۔
نئی دہلی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اتوار کے روز سپریم کورٹ سے ادھو ٹھاکرے کی ٹیم کی سبھی درخواستوں کو خارج کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ فیصلہ کرنے دیا جائے کہ اصلی شیو سینا کس دھڑے کی ہے۔ ضروری تعداد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے شندے نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں کو " اکثریت کے ذریعہ جمہوری طریقہ سے لئے گئے" پارٹی کے داخلی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔ ٹھاکرے کا گروپ نہیں چاہتا کہ الیکشن کمیشن ابھی شیوسینا کو لے کر فیصلہ کرے ۔
گزشتہ پیر کو ٹھاکرے گروپ نے عدالت سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کو شندے کی قیادت میں "باغی" ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں پر کوئی بھی فیصلہ لینے سے روکے۔ 'اصلی شیو سینا کون ہے' کا سوال پہلے ہی الیکشن کمیشن کے پاس ہے، جس نے 8 اگست تک دونوں فریقوں سے ثبوت مانگے ہیں، جس کے بعد وہ اس معاملہ کی سماعت کرے گا۔ یہاں شندے اور ٹھاکرے دونوں ہی اصلی شیوسینا ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔ دراصل الیکشن کمیشن ہی کسی پارٹی کو منظوری دیتا ہے۔
وزیر اعلی شندے نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ طے کرنے دیا جائے کہ شیو سینا کا اصلی وارث کون ہے۔ شندے نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہا کہ ان کا گروپ ہی اصلی شیوسینا ہے۔ پچھلی سماعت میں ادھو ٹھاکرے گروپ نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست دائر کی تھی، جب کہ شندے دھڑے نے اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ عدالت کو فی الحال الیکشن کمیشن کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ تھے، تب اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر نے شندے گروپ کے 16 ایم ایل ایز کو نااہلی کے نوٹس جاری کئے تھے۔ ابھی یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ان ایم ایل ایز کو نااہل ہوئے یا نہیں۔ اسی لئے ٹھاکرے کا گروپ چاہتا ہے کہ پارٹی کی منظوری سے پہلے ایم ایل ایز کی نااہلی کے معاملہ پر فیصلہ کیا جائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔