உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیو سینا بحران: ادھو ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا، لوک سبھا اسپیکر سے ملے 12 اراکین پارلیمنٹ، شندے گروپ میں جانے کی امید

    شیو سینا کے 18 میں سے 12 اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے رابطے میں ہیں اور آج ہی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کرنے کے ساتھ ہی ان کے شندے خیمے میں جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

    شیو سینا کے 18 میں سے 12 اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے رابطے میں ہیں اور آج ہی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کرنے کے ساتھ ہی ان کے شندے خیمے میں جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

    شیو سینا کے 18 میں سے 12 اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے رابطے میں ہیں اور آج ہی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کرنے کے ساتھ ہی ان کے شندے خیمے میں جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

    • Share this:
      ممبئی: شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ ان کی پارٹی کے کئی اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے خیمے میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ شیو سینا کے 18 میں سے 12 اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے رابطے میں ہیں اور آج ہی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کرنے کے ساتھ ہی ان کے شندے خیمے میں جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

      اس درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے سمیت شیو سینا کے 12 لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور ان سے ونائک راوت کے مقام پر راہل شیوالے کو ایوان زیریں میں اپنی پارٹی کا لیڈر مقرر کرنے کی گزارش کی۔

      ذرائع کے مطابق، سبھی 12 باغی اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے ساتھ غوروخوض کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آج رات ممبئی کے لئے روانہ ہونے سے پہلے وہ ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

      ایکناتھ شندے فی الحال خود بھی دہلی میں ہیں، جہاں وہ بی جے پی کے سینئر لیڈران سے ملاقات کریں گے۔ 30 جون کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے شندے کا دہلی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے 8 اور 9 جولائی کو قومی دارالحکومت دہلی کا دورہ کیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔

      ذرائع کے مطابق، 12 باغی اراکین پارلیمنٹ دھیریہ شیل سنبھاجی راو مانے، سدا شیو لوکھنڈے، ہیمنت گوڈسے، ہیمنت پاٹل، راندر گاوت، سنجے مانڈلک، شری کانت شندے، شری رنگ بارنے، راہل شیوالے، پرتاپ راو گنپت راو جادھو، کرپال تمانے، بھاونا گولی شامل ہیں۔

      اس سے قبل صبح میں شیو سینا کے شندے گروپ میں آئے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صحافیوں سے کہا، ‘میں یقیناً اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کروں گا۔ 14 ہی کیوں لوک سبھا میں ہمارے 18 اراکین ہیں‘۔ دہلی کے سفر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ادھو ٹھاکرے گروپ کی طرف سے 16 اراکین اسمبلی کے خلاف دائر کی گئی نااہلی سے متعلق عرضی پر قانونی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے آئے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: