உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی : مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر شیوسینا کا دعویٰ۔ ترجمان سامنا

    مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر شیوسینا اپنی دعویداری پیش کررہی ہے۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا کے تازہ اداریہ میں پارٹی کے اسی موقف کو مضبوطی سے پیش کیا گیا ہے

    • Share this:
      مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر شیو سینا اپنی دعویداری پیش کررہی ہے۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا کے تازہ اداریہ میں پارٹی کے اسی موقف کو مضبوطی سے پیش کیا گیا ہے۔اداریہ کے مطابق مہاراشٹر کا اگلا وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا۔ یہ کوئی معمہ یا نہ سلجھنے والا سوال نہیں ہے۔ اداریے کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور شیو سینا کے بیچ جیسا طئے ہے ویسا ہی ہوگا۔

      بی جے پی کی پُرانی حلیف شیوسینا کے مطابق اس نے مراٹھی کی لڑائی، مہاراشٹر کی سالمیت،  بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل کوپُرزورطریقے سے اٹھایا ہے۔حکمراں اتحاد میں رہنے کے باوجود شیوسینا نے فصل بیمہ یوجنا کی مشکلات سے کسانوں کوباہرنکالنے کا کام شروع کیا ہے۔ اگروزیراعلیٰ کی کرسی پرشیوسینا کا وزیراعلیٰ ہوتا تب بھی ہمارا موقف یہی ہوتا۔
      First published: