مہاراشٹر: شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کے سینےمیں تیزدرد، ممبئی کےلیلاوتی اسپتال میں داخل

اطلاعات کےمطابق، شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کولیلاوتی اسپتال کی 11 ویں منزل پرداخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرمیتھویا ڈاکٹرمینن شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کی اینجیوگرافی کریں گے۔

Nov 11, 2019 05:10 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 05:24 PM IST
مہاراشٹر: شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کے سینےمیں تیزدرد، ممبئی کےلیلاوتی اسپتال میں داخل

شیوسینا لیڈرسنجے راؤت اسپتال میں داخل

ممبئی: مہاراشٹرمیں کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ساتھ مل کرشیو سینا حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ وہیں شیوسینا کےسینئرلیڈراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ سینے میں تیز درد کے بعد انہیں ممبئی کےلیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق، شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کولیلاوتی اسپتال کی 11 ویں منزل پرداخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرمیتھو یا ڈاکٹرمینن شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کی اینجیوگرافی کریں گے۔ اینجیوگرافی کے بعد ڈاکٹرآگے کا علاج طے کریں گے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ فی الحال انہیں دودنوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ سنجے راؤت نےکچھ دن پہلے ہی لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹروں سے وقت لیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ فکرکوئی بات نہیں ہے۔ سینے میں درد ہونے کی وجہ سے جانچ کے لئے انہیں لایا گیا ہے۔

بی جے پی پی ڈی پی کے ساتھ مل کربنا سکتی ہے حکومت توہم کیوں نہیں؟

حال ہی میں سنجے راؤت نےکہا تھا کہ اگربی جے پی پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ مل کرجموں وکشمیرمیں حکومت بنا سکتی ہے توشیوسینا مہاراشٹرمیں این سی پی اور کانگریس کےساتھ کیوں نہیں۔ راجیہ سبھا رکن نےکہا تھا 'بی جے پی کا یہ غرورکہ وہ اپوزیشن میں بیٹھ لےگی، لیکن وزیراعلیٰ عہدے پرسمجھوتہ نہیں کرے گی، کی وجہ سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے... اگربی جے پی اپنا وعدہ پورا کرنے کوتیارنہیں ہے، تواتحاد میں رہنے کا کوئی مطلب نہیں ہے'۔

سنجے راؤت کا فڑنویس پرطنز

مہاراشٹر کے کارگزاروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس پرسنجے راؤت نےاتوارکواردو شاعرہ شبینہ ادیب کی شاعری کا سہارا لےکرنشانہ سادھا تھا اورانہیں سیاست کے بڑے کھیل میں  نوآمیز(نوسکھیا) قراردیا۔ دیویندرفڑنویس پرطنزکرتے ہوئے سنجے راؤت نے ٹوئٹ کیا 'جو خاندانی رئیس ہیں وہ مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا،  تمہارا لہجہ بتا رہا ہے، تمہاری دولت نئی نئی ہے'۔

Loading...