ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اوبامہ کے تبصرہ کے بعد راہل کی حمایت میں شیوسینا ، سنجے راوت نے کہا: وہ ملک کو جانتے کتنا ہیں؟

سابق امریکی صدر اوبامہ نے راہل کو نروس بتاتے ہوئے لکھا : راہل اس طالب علم کی طرح ہیں ، جو ٹیچر کو امپریس کرنے کیلئے تو پرجوش ہیں ، لیکن سبجیکٹ کے ماسٹر ہونے کے معاملہ میں جنون کی کمی ہے ۔

  • Share this:
اوبامہ کے تبصرہ کے بعد راہل کی حمایت میں شیوسینا ، سنجے راوت نے کہا: وہ ملک کو جانتے کتنا ہیں؟
اوبامہ کے تبصرہ کے بعد راہل کی حمایت میں شیوسینا ، سنجے راوت نے کہا: وہ ملک کو جانتے کتنا ہیں؟

امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ کی کتاب میں راہل گاندھی کو کم اہل اور نروس بتائے جانے والی بات شیوسینا کو ناگوار گزری ہے ۔ شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اوبامہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ تبصرہ بکواس ہے ۔


سنجے راوت نے امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی سیاستداں ہندوستانی سیاستدانوں پر اس طرح کی رائے نہیں دے سکتے ہیں ، کیونکہ بعد میں اس پر گھریلو سیاسی بحث غلط ہے ۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ ٹرمپ پاگل ہیں ، ایسے میں اوبامہ کیسے اس ملک کے بارے میں جانتے ہیں ؟ ۔


بتادیں کہ گزشتہ دنوں نیویارک ٹائمس میں ایک آرٹیکل شائع ہوا تھا ، جس میں ان کی کتاب اے پرومیسڈ لینڈ کے کچھ حصے تھے ۔ کتاب پر تبصرہ کے دوران دنیا بھر کے لیڈروں کے بارے میں جو چیزیں کہی گئی ہیں ، اس کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے ۔


سابق امریکی صدر اوبامہ نے راہل کو نروس بتاتے ہوئے لکھا : راہل اس طالب علم کی طرح ہیں ، جو ٹیچر کو امپریس کرنے کیلئے تو پرجوش ہیں ، لیکن سبجیکٹ کے ماسٹر ہونے کے معاملہ میں جنون کی کمی ہے ۔ یہ راہل گاندھی کی کمزوری ہے ۔

وہیں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا تذکرہ کرتے ہوئے بارک اوبامہ نے انہیں ایماندار لیڈر بتایا ۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن سنگھ کی مدت کار والی یو پی اے حکومت کے وقت نومبر 2009 میں اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل ہندوستان کے دورے پر آئے تھے ، اس وقت منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ نے اوبامہ فیملی کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 14, 2020 10:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading