مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل پربولے سنجے راؤت، بہت سارے عمل سےگزرنا پڑے گا'۔

شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نےکہا۔ 'حکومت بنانےمیں وقت لگتا ہے، یہ عام طریقہ کارکےتحت نہیں ہوتا۔ جب صدرراج کے ضوابط کی بات آتی ہے توآپ کوبہت سارے عمل سےگزرنا پڑتا ہے'۔

Nov 19, 2019 06:49 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 07:01 PM IST
مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل پربولے سنجے راؤت، بہت سارے عمل سےگزرنا پڑے گا'۔

شیوسینا لیڈرسنجے راؤت: فائل فوٹو

ممبئی: مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کولے کرسیاسی رسہ کشی مسلسل جاری ہے۔ اس درمیان حکومت تشکیل کولےکرشیوسینا کے سینئرلیڈرسنجے راؤت کا بیان سامنےآیا ہے۔ سنجے راؤت نےکہا۔ 'حکومت بنانے میں وقت لگتا ہے، یہ عمومی طریقہ کارکے تحت نہیں ہوتا۔ جب صدرراج کے ضوابط کی بات آتی ہےتوآپ کوبہت سارے عمل سے گزرنا پڑتا ہے'۔ اس سےقبل سنجے راؤت نےدعویٰ کیا تھا کہ ہم دسمبرکے پہلے ہفتے میں حکومت بنا لیں گے۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے یہ یقینی ہے کہ شیوسینا ہی ریاست میں حکومت بنائے گی۔

وہیں سنجے راؤت نے ٹوئٹ کرکے شیوسینا کی منشا (ارادے) کوبھی ظاہرکیا تھا۔ سنجے راؤت نے ٹوئٹ کرکےکہا 'اگرزندگی میں کچھ پانا ہوتو طریقے بدلوارادے نہیں۔ جے مہاراشٹر۔ اس ٹوئٹ کے بعد سیاسی گلیاروں میں اس کےکئی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بی جے پی سے اتحاد ٹوٹنےاوراین سی پی - کانگریس کے ساتھ نئی اننگ شروع کرنےکا اشارہ سنجے راؤت نےاس ٹوئٹ کے ذریعہ دیا ہے۔

جن کے پاس ذمہ داری وہ بھاگ گئے

کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے پیرکی شام این سی پی سربراہ شرد پوارکی ملاقات کے بعد سنجے راؤت نے بھی شرد پوارسے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سنجے راؤت نے کہا 'حکومت بنانےکی ذمہ داری ہماری نہیں تھی، جن لوگوں کے پاس حکومت بنانے کی ذمہ داری دی تھی، وہ بھاگ گئے، لیکن مجھے یقین ہے کہ جلد ہی ہماری حکومت بن جائے گی'۔

سنجے راؤت نےکہا 'انہوں نےشرد پوارسےکہا کہ انہیں ریاست کےلیڈروں کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرنی چاہئےاورانہیں بے موسم برسات کے سبب مہاراشٹرمیں پیدا ہوئے زرعی بحران کے بارے میں مطلع کرنا چاہئے۔ انہوں نےکہا کہ چونکہ وہ (شرد پوار) مرکزی وزیرزراعت رہےہیں اورایک سینئرلیڈربھی ہیں، انہیں لیڈروں کے وفد کی قیادت کرنی چاہئے اوروزیراعظم سے ملاقات کرکے ملک میں کسانوں کےمسائل کے بارے میں مطلع کرنا چاہئے'۔

Loading...