مہاراشٹر: ہم حکومت بنانا چاہتے ہیں، لیکن حمایت کی ضرورت: شیوسینا، کانگریس نےاب تک نہیں کیا کوئی فیصلہ

سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پراحمد پٹیل، غلام نبی آزاد سمیت سینئرلیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس اس فیصلے پرپہنچی ہے، جس سے شیو سینا کی حکومت سازی کے لئے راستہ صاف ہوگیا ہے۔

Nov 11, 2019 06:16 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 08:25 PM IST
مہاراشٹر: ہم حکومت بنانا چاہتے ہیں، لیکن حمایت کی ضرورت: شیوسینا، کانگریس نےاب تک نہیں کیا کوئی فیصلہ

شیو سینا نے گورنر سے وقت مانگا تھا، لیکن گورنرنے مزید مہلت نہیں دی ہے۔

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کولےکرچل رہی سیاسی سرگرمیوں کےدرمیان ابھی بھی معاملہ صاف نہیں ہوا ہے۔ کانگریس نے ابھی تک شیو سینا کوحمایت دینے پرکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ منگل کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے، اس کے بعد کانگریس حتمی فیصلہ لے گی۔ ساتھ ہی کانگریس اس معاملے پرپھر این سی پی سے بات کرے گی۔ وہیں اس سے قبل ذرائع کے مطابق خبرتھی کہ کانگریس نے شیوسینا کوباہرسے حمایت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح سےشیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کا شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہونےکا خواب پورا ہوسکتا ہے۔

وہیں دوسری طرف شیوسینا لیڈروں نے مہاراشٹرکےگورنربی ایس کوشیاری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کےبعد ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اورشیوسینا کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  ہم نے دودنوں کی مہلت مانگی تھی، لیکن گورنرنے وقت دینےسےانکارکردیا، لیکن حکومت بنانےکولےکرہمارے دعوے کوابھی تک خارج نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمایت کولے کرہم نے کہا کہ ہم حکومت بنانے کے لئے تیارہیں۔

Loading...

مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ شیوسینا کو دیا گیا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔ کانگریس نے ابھی تک حمایت پرکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے فون پربات کرکے حمایت طلب کی تھی۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرسینئرلیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہماری شرد پوارسے بات چیت ہوئی ہے، کل ممبئی میں اس معاملے پرایک بارپھر بات چیت ہوگی۔

اس سے قبل سونیا گاندھی نے این سی پی سربراہ شرد پوارکوفون کرکے بات چیت کی تھی، تب خبرآئی تھی کانگریس نے شیوسینا کوحمایت دے دی ہے۔ وہیں اس سےقبل شرد پوارنے حتمی فیصلہ سونیا گاندھی پرچھوڑدیا تھا۔ وہیں کانگریس لیڈراحمد پٹیل نے میٹنگ سے قبل بیان دیا تھا کہ اس میٹنگ کے بعد صورتحال پوری طرح واضح ہوجائے گی۔ سونیا گاندھی نے اپنےاراکین اسمبلی سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت بھی کی ہے۔ وہیں، شیو سینا نے گورنربی ایس کوشیاری سے ملنے کا وقت بھی بدل دیا ہے۔ شیوسینا کے لیڈران گورنرسے 7:15 پرملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ واضح رہےکہ گورنر نے شیوسینا کواکثریت  ثابت کرنے والا حمایتی خط سونپنےکےلئے شام 7:30 بجےتک کا وقت دیا ہے۔

Loading...