ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شیوسینا نے کہا- اختلافات کے باوجود ریاستی حکومت پوری کرے گی اپنی مدت

شیوسینا نے کہا کہ کہ اختلافات کے باوجود ریاست کی تین پارٹیوں کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوراکرے گی اور اس میں شامل پارٹیاں اپنے اختلافات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیں گی۔

  • Share this:
شیوسینا نے کہا- اختلافات کے باوجود ریاستی حکومت پوری کرے گی اپنی مدت
اختلافات کے باوجود ریاستی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی: شیوسینا

پنے: شیوسینا نے کہا کہ کہ اختلافات کے باوجود ریاست کی تین پارٹیوں کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوراکرے گی اور اس میں شامل پارٹیاں اپنے اختلافات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیں گی۔ پارٹی کے اہم اخبار سامنا میں لکھے اداریہ میں پارٹی نے کانگریس کاموزانہ ایک ایسی چارپائی سے کی ہے،جواکثر چر مر کی آواز کرتی رہتی ہے۔وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کو اس طرح کی شکایتوں سے نمٹنے کے لئے تیارہنا چاہئے۔

شیو سینا نے کہا، ’’جب وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، تو ان کا ہی فیصلہ سبھی معاملوں میں آخری ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار خود اس کنونشن کو سمجھتے ہیں اور ہرمرتبہ جب وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے ہیں تو مشورہ دیتے ہیں۔ کانگریس بھی اچھا کام کررہی ہے لیکن وہ پرانی چارپائی کی طرح اکثر چرمرانے کہ آواز کرتی رہتی ہے۔


شیوسینا نے کہا کہ کہ اختلافات کے باوجود ریاست کی تین پارٹیوں کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوراکرے گی۔ فائل فوٹو
شیوسینا نے کہا کہ کہ اختلافات کے باوجود ریاست کی تین پارٹیوں کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوراکرے گی۔ فائل فوٹو



شیوسینا نے کہا،’’ایک قدیم پارٹی جس کی تاریخ ہے،لیکن اس اتحاد میں کئی طاقت ور پارٹیاں ہیں۔اسی وجہ سے پرانی چارپائی کی طرح آواز کرنے لگتی ہے۔وزیراعلیٰ کو کانگریس کے اس رخ کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ایسی خبریں ہیں کی کانگریس کے سینئر لیڈر بالا صاحب تھوراٹ اور اشوک چوہان وزیراعلیٰ سے ملیں گے کیونکہ دونوں کابینہ وزرا کو لگتا ہے کہ کچھ نوکرشاہ حکومت کے لئے مسائل پیداکررہے ہیں۔ مخلوط حکموت مشترکہ طور پر کووڈ-19 کے خلاف جنگ کررہی ہے،لیکن حکمراں پارٹیوں کے اختلافات سبھی کواپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔پارٹی نے کہا ہے کہ ان اختلافات کے باوجود بھی حکومت چلے گی۔
First published: Jun 16, 2020 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading