ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ کا بڑا بیان- اب ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہوگا

شیو راج سنگھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے جس طرح سے اپنے پیر پھیلائے ہیں، اب اسی کے بیچ ہمیں احتیاط کے ساتھ رہنا ہوگا۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ کا بڑا بیان- اب ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہوگا
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کا بڑا بیان- اب ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہوگا

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بھلے ہی سات ہزار کے ہندسہ کو پار کر گئی ہو، لیکن کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی اور ریکوری شرح سے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ مطمئن ہیں۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس نے جس طرح سے اپنے پیر پھیلائے ہیں، اب اسی کے بیچ ہمیں احتیاط کے ساتھ رہنا ہوگا۔ کورونا کے خوف سے سب کچھ بند کرکے بیٹھا نہیں جا سکتا ہے بلکہ ہمیں اسی کے بیچ سے راستہ نکال کر زندگی کی پٹری کو ٹریک پر لانا ہوگا۔


شیو راج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس نے جس طرح سے اپنے پیر پھیلائے ہیں، اب اسی کے بیچ ہمیں احتیاط کے ساتھ رہنا ہوگا۔
شیو راج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس نے جس طرح سے اپنے پیر پھیلائے ہیں، اب اسی کے بیچ ہمیں احتیاط کے ساتھ رہنا ہوگا۔


شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ مدھیہ پردیش میں آج کی تاریخ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر سات ہزار دو سو پچھہتر (7275) ہو گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے  کوششیں کی جا رہی ہے اور اب تک ہمارا ریکوری ریٹ ترپن فیصد پہنچ چکا ہے۔


بھوپال میں آج سے کچھ شرطوں کے ساتھ بازار کھول دیئے گئے ہیں۔ گرین زون میں صنعتی اداروں کھولے جا چکے ہیں۔ ریڈ زون میں بھی کنٹینمنٹ ایریا کو چھوڑ کر اس کے باہر کے اداروں کو کھولے جانے پر کام چل رہا ہے اور ہمیں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ کورونا ہارے گا اور ہم جیتیں گے ایسا ہمیں پورا یقین ہے۔
First published: May 27, 2020 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading