ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش: ڈی جی پی سطح کے آئی پی ایس افسر پرشوتم شرما معطل

مدھیہ پردیش کیڈر کے انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) افسر پرشوتم شرما کو آج شام ریاستی حکومت نے معطل کردیا، جن پر اپنی اہلیہ سے مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش: ڈی جی پی سطح کے آئی پی ایس افسر پرشوتم شرما معطل
مدھیہ پردیش: ڈی جی پی سطح کے آئی پی ایس افسر پرشوتم شرما معطل

بھوپال: مدھیہ پردیش کیڈر کے انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) افسر پرشوتم شرما کو آج شام ریاستی حکومت نے معطل کردیا، جن پر اپنی اہلیہ سے مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایس پُرشوتم شرما کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران ان کا دفتر پولیس ہیڈ کوارٹر بھوپال مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اسپیشل پولس ڈائرکٹر جنرل پرشوتم شرما 1986 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ اہلیہ کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور ایک دیگر خاتون کے گھر جانے سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے پرشوتم شرما کو کل ریاستی محکمہ داخلہ نے نوٹس جاری کرکے آج شام پانچ بجے تک جواب طلب کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم افسر کا غیر اطمینان بخش جواب ملنے پر ریاستی حکومت نے انہیں گھریلو تشدد اور بادی النظر میں بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے معطل کردیا۔




حالانکہ یہ معاملہ پولیس مداخلت کا ہے۔ اس لئے پولیس نے انہیں عدالت جانے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہ پورہ تھانے میں جس خاتون نے شکایت کی ہے، وہ وہی خاتون ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو پرشوتم شرما کی اہلیہ کے ذریعہ بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ذریعہ خاتون کو لے کر کئی سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔ اس ویڈیو میں خاتون کے فلیٹ پر پرشوتم شرما بھی نظر آرہے تھے۔ ان کی اہلیہ نے جب بھی ویڈیو بنایا تھا، اس دوران پرشوتم شرما اور اس خاتون کے تعلقات کو لے کر بھی ان کی اہلیہ نے کئی سوال اٹھائے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 29, 2020 10:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading