ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش: شیوراج حکومت کا بڑا قدم، ریاستی مہاجر مزدورکمیشن کی تشکیل کا اعلان

مدھیہ پردیش میں ریاستی مہاجر مزدور کمیشن کی تشکیل کے اعلان کو شیوراج سنگھ حکومت کے ایک بڑے قدم سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ مہاجر مزدور کمیشن کی مدت دو سال کی ہوگی۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش: شیوراج حکومت کا بڑا قدم، ریاستی مہاجر مزدورکمیشن کی تشکیل کا اعلان
مدھیہ پردیش: شیوراج حکومت کا بڑا قدم، ریاستی مہاجر مزدورکمیشن کی تشکیل کا اعلان

بھوپال: مدھیہ پردیش میں ریاستی مہاجر مزدور کمیشن کی تشکیل کے اعلان کو شیوراج سنگھ حکومت کے ایک بڑے قدم سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ مہاجر مزدور کمیشن کی مدت دو سال کی ہوگی۔ دراصل 16 لاکھ سے زیادہ مہاجر مزدورکورونا لاک ڈاؤن کے دوران محتلف صوبوں سے لوٹ کر مدھیہ پردیش آئے ہیں،  جن کے لئے اس کمیشن کی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ مہاجر مزدور بی جے پی کے لئے ایک بڑا ووٹ بینک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی اس کے لئے بہت سنجیدہ ہے۔ سنجیدگی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ صوبہ میں اسمبلی کی 24 سیٹوں پرہونے والے ضمنی انتخابات میں یہ مہاجر مزدور اہم کردار ادا کریں گے۔ ان میں گوالیر چمبل کی سولہ 16 سیٹوں پر بڑی تعداد میں لوٹ کرآنے والے مہاجر مزدوربھی شامل ہیں۔ اس نقطہ نظر سے بھی کمشین کی تشکیل اہم ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا بحران میں ریاست میں لوٹے ہمارے مزدور بھائی بہن کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار دلوانے نیز ان کے خاندان کی بہبود اور ترقی کے لئے مدھیہ پردیش پابند ہےاور اسی مقصد کے لئے مدھیہ پردیش راجیہ پرواسی شرمک آیوگ کا قیام کیاگیا ہے۔ہم صوبہ میں ان کے لئے ذریعہ معاش کواتنا سہل بنائیں گے کہ انہیں روزگارکے لئے آئندہ کسی دوسرے صوبہ میں جاننے کی ضرورت ہی نہ ہو۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے اعلا ن کے بعد محکمہ لیبر کے ذریعہ مدھیہ پردیش راجیہ شرمک آیوگ کی تشکیل کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ کمیشن کی مدت دو سال کی ہوگی۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے اعلا ن کے بعد محکمہ لیبر کے ذریعہ مدھیہ پردیش راجیہ شرمک آیوگ کی تشکیل کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ کمیشن کی مدت دو سال کی ہوگی۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے اعلا ن کے بعد محکمہ لیبر کے ذریعہ مدھیہ پردیش راجیہ شرمک آیوگ کی تشکیل کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ کمیشن کی مدت دو سال کی ہوگی۔ کمیشن کا چیرمین ریاستی حکومت کے ذریعہ نامزد کیا جائے گا۔ریاستی حکومت نے کمیشن کے فرائض اور مقاصد کو بھی طے کیا ہے۔کمیشن کو ریاست کے مقیم مزدوروں کی سماجی  اور اقتصادی حالت کو مستحکم کر نے کے لئے ضرور سفارشات حکومت کو پیش کرنا ہوگی ۔کمیشن ممبران سے یا دیگر لوگوں، تنٰیموں،بورڈوں،محکمات وغیرہ سے بھی ضروری مشور ہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو اپنے مشورے ،سفارشات پیش کرے گی۔

کانگریس نے ریاستی مہاجر مزدور کمیشن کی تشکیل کو بی جے پی کے انتخابی حربے سے تعبیر کیا ہے۔
کانگریس نے ریاستی مہاجر مزدور کمیشن کی تشکیل کو بی جے پی کے انتخابی حربے سے تعبیر کیا ہے۔


وہیں کانگریس نے ریاستی مہاجر مزدور کمیشن کی تشکیل کو بی جے پی کے چناؤی اسٹینٹ سے تعبیر کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق وزیر پی سی شرما کہتے ہیں کہ یہ وہی سرکار ہے جب کورونا بحران میں مزدور آرہے تھے تب پولیس ان پر لاٹھیاں برسا رہی تھی۔شیوراج جی کی سرکار اور ان کی پارٹی نے کہیں پر مزدروں کو کھانہ کھلانے کا کوئی کام کیا ہوتو بتائیں۔ مہاجر مزدوروں کو سڑکوں پر مدد کرنے کے لئے کانگریس اور سماجی تنظیمیں ہی آگے آئیں تھیں ۔ اب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں انہیں اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے تو مہاجر مزدوروں کو بیوقوف بنانے کے لئے کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے۔ جو لوگ ہزاروں کلو میٹر پیدل چل کر اپنے گھر آئے ہیں وہ مرکزی اور صوبائی حکومت کے پاکھنڈ کو جانتے ہیں وہ گمراہ ہونے والے نہیں ہیں۔
First published: Jun 27, 2020 04:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading