محمد عامرکے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے پاکستان کے سابق تیزگیند بازشعیب اخترمایوس ہیں۔ شعیب اخترنےکہا کہ یہ وقت محمد عامرکے لئے دوبارہ سے پاکستان کے لئےکھیلنے اورخود کواونچائی پرلےجانےکا تھا۔ شعیب اخترسے پہلے وسیم اکرم اوررمیزراجہ جیسےسینئروں نے بھی محمد عامرکے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر سوال اٹھائے تھے۔
واضح رہےکہ محمد عامرنے جمعہ کوٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ ونڈے اورٹی -20 کرکٹ پرتوجہ مرکوزکرنا چاہتے ہیں۔ شعیب اخترنےاپنے یوٹیوب چینل پرکہا 'محمد عامرکے ریٹائرمنٹ لینے سے میں پوری طرح مایوس ہوں۔ اس عمرمیں کھلاڑی اپنے کیریئرمیں رفتارپکڑتے ہیں'۔
شعیب اخترنے مزید کہا 'محمد عامرکے لئے یہ وقت دوبارہ سے پاکستان کے لئے کھیلنے کا وقت تھا۔ ایسے میں وقت میں جب پاکستان ٹسٹ میں خراب کارکردگی سے گزررہا ہے۔ محمد عامرکی ٹیم کو سخت ضرورت تھی۔ میں نے گھٹنوں کی چوٹ کے باوجود انگلینڈ اورنیوزی لینڈ میں پاکستان کو سیریز جتانے میں مدد کی تھی'۔
انہوں نےکہا 'اگرمیں پاکستان کےسلیکشن بورڈ کا رکن ہوتا تومیں ان لڑکوں کوٹی -20 کھیلنےکی اجازت نہیں دیتا۔ یہ وہ وقت ہےجب آپ کوپیسےکی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ وہ وقت بھی جب پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے'۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔