ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آن لائن ملے پاکستانی عاشق کے پیار میں پاگل ہوئی ایک بچے کی ماں ، پہنچ گئی سرحد! جانئے پھر کیا ہوا؟

اوڈیشہ (Odisha) سے تعلق رکھنے والی خاتون کو پاکستان کے ایک شخص سے پیار (Love) ہوا اور اس نے اس سے ملنے کیلئے سرحد بھی کراس کرنے کی کوشش کی ، لیکن پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون شادی شدہ ہے اور اس کے پاس پانچ سال کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

  • Share this:
آن لائن ملے پاکستانی عاشق کے پیار میں پاگل ہوئی ایک بچے کی ماں ، پہنچ گئی سرحد! جانئے پھر کیا ہوا؟
آن لائن ملے پاکستانی عاشق کے پیار میں پاگل ہوئی ایک بچے کی ماں ، پہنچ گئی سرحد! جانئے پھر کیا ہوا؟

کہتے ہیں پیار نہ ذات دیکھتا ہے اور نہ ہی مذہب ، نہ عمر دیکھتا ہے اور نہ ہی دوری ، لیکن ایسا جنونی عشق نہ صرف عاشقوں کیلئے بلکہ آس پڑوس اور اہل خانہ کیلئے بھی کئی طرح کی پریشانیاں کھڑی کردیتا ہے ۔ ایسے میں اس کو پیار کا نام دینا صحیح معنوں میں بے وقوفی ہوگی ۔ تازہ واقعہ میں ایسے پیار کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک ہندوستانی خاتون پر عشق کا جنون اس قدر سوار ہوا کہ اس نے اپنا گھر چھوڑ کر غیر قانونی طریقہ سے پاکستان جانے کی ٹھان لی ۔ حالانکہ اس شادی شدہ خاتون کو پنجاب میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسیز کے جوانوں نے پکڑ لیا ہے ۔


جانکاری کے مطابق یہ خاتون اوڈیشہ سے تعلق رکھتی ہے ، جو عاشق سے ملنے کیلئے اپنا کنبہ چھوڑ کر ضلع گرداس پور کے سرحدی قصبہ ڈیرا بابا نانک ہندوستان پاکستان سرحد پار کر پاکستان جارہی تھی ۔ وہ اوڈیشہ سے ڈیرا بابا نانک کاریڈور پہنچ گئی اور اس سے پہلے کہ وہ اپنے ارادہ میں کامیاب ہوتی ، بی ایس ایف جوانوں نے خاتون کانسٹیبل کی مدد سے اس کو اپنی گرفت میں لے لیا اور ڈیرا بابا نانک پولیس کو سونپ دیا ۔


چھ سال پہلے ہوئی تھی خاتون کی شادی


بٹالا پولیس کے ڈی ایس پی ڈیرا بابا نانک کنول پریت سنگھ اور ایس ایچ او انل پوار نے خاتون کے بارے میں بتایا کہ اس کی عمر تقریبا 25 سال ہے اور وہ شادی شدہ ہے ۔ خاتون کا پانچ سال کاایک بیٹا بھی ہے اور تقریبا چھ سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق تقریبا دو سال پہلے یہ خاتون آزاد نام کے آن لائن ایپ کے ذریعہ پاکستان کے ایک لڑکے سے رابطہ میں آئی تھی ۔ شروعات میں خاتون نے ایپ پر دوستانہ بات چیت کی اور پھر بعد میں وہ اس کیلئے کافی سوچنے لگی ۔ سرحد پار کا پیار اس خاتون کے دماغ پر ایسا حاوی ہوگیا کہ تقریبا دو مہینے پہلے شوہر کو چھوڑ کر مائیکہ آگئی اور یہیں سے اس نے اپنے پاکستانی عاشق سے ملنے کا ارادہ بنایا ۔

خاتون کے پاس سے ملے زیورات

جس لڑکے سے اس خاتون کو پیار ہوا ہے ، وہ اسلام آباد کا رہنے والا ہے ، جس کا نام محمد مان ہے ۔ اسی ایپ کے ذریعہ خاتون اور اس کے عاشق نے وہاٹس ایپ نمبر لیا اور پھر کافی باتیں شروع ہوگئیں ۔ لڑکی کے پاس سے پولیس نے ساٹھ گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کئے ہیں ، جو گھر سے پاکستان لے کر جانے کیلئے اپنے ساتھ لے آئی تھی ۔

بعد ازاں پولیس کی طرف سے اوڈیشہ کے متعلقہ تھانہ کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ لڑکی کو پولیس نے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 08, 2021 05:30 PM IST