உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG! بستر پر سو رہے شوہر پر بیوی نے پھینک دیا کھولتا ہوا تیل، جانئے پھر کیا ہوا...

    OMG! بستر پر سو رہے شوہر پر بیوی نے پھینک دیا کھولتا ہوا تیل، جانئے پھر کیا ہوا...

    OMG! بستر پر سو رہے شوہر پر بیوی نے پھینک دیا کھولتا ہوا تیل، جانئے پھر کیا ہوا...

    اترپردیش کے چندولی ضلع میں ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں اتوار کو ایک بیوی نے اپنے ہی شوہر پر کھولتا ہوا تیل پھینک دیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Lucknow | Chandauli
    • Share this:
      چندولی : اترپردیش کے چندولی ضلع میں ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں اتوار کو ایک بیوی نے اپنے ہی شوہر پر کھولتا ہوا تیل پھینک دیا ۔ اہل خانہ کے لوگوں نے نوجوان کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا ہے، جہاں نوجوان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ۔ نوجوان کے والد مہیندر سنگھ نے بہو کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تحریر دی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بہار کے بیگو سرائے میں سائیکو کلر کا ننگا ناچ، 40 منٹ کے اندر 10 لوگوں کو ماری گولی


      بتادیں کہ یہ واقعہ صدر کوتوالی کے بسوری گاوں میں پیش آیا ہے ۔ یہاں کے رہنے والے مہیندر سنگھ کے بیٹے منجیت سنگھ (34) کی شادی ایک سال پہلے غازی پور کے سیورائی گاوں میں ہوئی تھی۔ منجیت کے والد مہندر سنگھ نے بتایا کہ اتوار کو بہو نے چپس چھاننے کیلئے تیل مانگا ۔ اس پر میں نے دکان سے تیل لاکر دیدیا ۔ چپس چھاننے سے پہلے بہو نے تیل کو کڑاہی میں ڈال کر گرم کیا اور پھر موقع دیکھ کر اس نے بستر پر سورہے منجیت کے اوپر تیل ڈال دیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 43 سالوں میں 53 مرتبہ شخص نے کی شادی، غیر ملکی خواتین کو بھی بنا چکا ہے بیوی!


      نوجوان کے والد نے بتایا کہ گرم تیل سے منجیت کا چہرہ اور جسم جل گیا ۔ سنگین طور پر جھلسے منجیت کو ہم نے ضلع اسپتال کے برن یونٹ میں بھرتی کرایا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔

      انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی بہو بیٹے کی دو مرتبہ جان لینے کی کوشش کرچکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: