உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم گاندھی سے پہلےگاندھی کی ہوگی شوٹنگ، جھارکھنڈ کے مجاہد آزادی لارڈ برسا منڈا کی شخصیت پر مبنی فلم کی شوٹنگ

    جھارکھنڈ کے مجاہد آزادی لارڈ برسا منڈا کی شخصیت پر مبنی فلم کی شوٹنگ

    جھارکھنڈ کے مجاہد آزادی لارڈ برسا منڈا کی شخصیت پر مبنی فلم کی شوٹنگ

    بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر اقبال درانی نے جھارکھنڈ کے ویر سپوت لارڈ برسا منڈا کی شخصیت پر فلم گاندھی سے پہلے گاندھی کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    رانچی: بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر اقبال درانی نے جھارکھنڈ کے ویر سپوت لارڈ برسا منڈا کی شخصیت پر فلم گاندھی سے پہلے گاندھی کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانچی میں میڈیا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے مجاہد آزادی لارڈ برسا منڈا کی شخصیت سے متاثر ہوکر انہوں نے ان کی حیات و خدمات پر ایک کتاب لکھی ہے اور اب وہ اسے فلمی شکل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ اقبال درانی نے واضح کیا کہ اس فلم کی بیشتر حصے کی شوٹنگ جھارکھنڈ میں ہوگی اور کچھ حصہ بیرون ممالک میں فلمایا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ میں ریاست کے فنکاروں کو موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کا موقع مل سکے۔
    اقبال درانی کا ہے جھارکھنڈ سے گہرا رشتہ
    اقبال درانی جھارکھنڈ کے چائباسہ کے باشندہ ہیں۔ انہوں نے رانچی کے ضلع اسکول اور چائباسہ کے ٹاٹا کالج میں تعلیم حاصل کی ہے۔ بالی ووڈ کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد وہ پھول اور کانٹے، بے نام بادشاہ، سوگندھ، کہرام، شیشناگ اور خدار جیسے درجنوں بڑے بینر کی ہٹ فلموں کے لئے اسکرپٹ لکھا ہے۔ اس کے علاوہ اقبال درانی دنیا کے واحد شخص ہیں، جنہوں نے ہندو مذہبی کتاب سام وید کا انگریزی اور اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

    اقبال درانی اپنی اس فلم گاندھی سے پہلے گاندھی کے ذریعہ جھارکھنڈ اور رانچی کو بین الاقوامی پیمانہ پر شہرت دلانا چاہتے ہیں۔
    اقبال درانی اپنی اس فلم گاندھی سے پہلے گاندھی کے ذریعہ جھارکھنڈ اور رانچی کو بین الاقوامی پیمانہ پر شہرت دلانا چاہتے ہیں۔


    جھارکھنڈ اور رانچی کو بین الاقوامی شہرت دلانا ہے مقصد
    اقبال درانی اپنی اس فلم گاندھی سے پہلے گاندھی کے ذریعہ جھارکھنڈ اور رانچی کو بین الاقوامی پیمانہ پر شہرت دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ بابائے قوم آنجہانی موہن داس کرم چند گاندھی نے جو عدم تشدد کا پیغام دیا تھا، اس سے بہت قبل جھارکھنڈ کے ویر سپوت لارڈ برسا منڈا نے یہ پیغام دیا تھا، جسے شاید ہم بھول گئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ گاندھی کی پیدائش اور تعلیم و تربیت اچھے گھرانے میں ہوئی تھی، لیکن برسا منڈا جنہیں دھرتی آبا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے کی پیدائش جنگلی معاشرے اور پرتشدد ماحول میں ہوئی تھی، اس کے باوجود لارڈ برسا منڈا نے برطانوی حکومت کے خلاف عدم تشدد کا اعلان کرتے ہوئے انگریز حکومت کی بنیاد ہلاکر رکھ دی تھی۔
    فلم کی شوٹنگ میں لوگوں کا تعاون
    اس فلم کی شوٹنگ میں مقامی فنکاروں، ٹیکنیشین اور دیگر لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس فلم کی شوٹنگ میں رانچی کے ہندپیڑھی کے باشندہ مرشید ایوب، ڈاکٹر عارف ناصر بٹ، آکاش سنہا، سمنور منصوری،پارس، جئے پرکاش، پرویز انور، خیرالخورشید اور منیش کے علاوہ درجنوں لوگوں نے اہم کردار نبھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: