ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بی جے پی قائدین کو ایم ایل سی کویتا کا چیلنج، ترقی سےمتعلق 5 منٹ بات کرکے دکھائیں

رکن قانون ساز کونسل اور وزیر اعلی کی دختر کلواکنٹلہ کویتا نے آج جی ایچ ایم سی انتخابی تشہیری مہم کے سلسلے میں گاندھی نگر ڈویژن کے چند اپارٹمنٹس کے رہایشیوں سے ملاقات کی اور انھیں ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے واقف کروایا۔

  • Share this:
بی جے پی قائدین کو ایم ایل سی کویتا کا چیلنج، ترقی سےمتعلق 5 منٹ بات کرکے دکھائیں
بی جے پی قائدین کو ایم ایل سی کویتا کا چیلنج، ترقی سےمتعلق 5 منٹ بات کرکے دکھائیں

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل اور وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو کی دختر کلواکنٹلہ کویتا نے آج جی ایچ ایم سی انتخابی تشہیری مہم کے سلسلے میں گاندھی نگر ڈویژن کے چند اپارٹمنٹس کے رہایشیوں سے ملاقات کی اور انھیں ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے واقف کروایا۔ کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران بے شمار ترقیاتی کام انجام دیئے۔ کویتا نے عوام کے سامنے بی جے پی کی جھوٹی ہمدردی اور موقع پرستی کو بھی کھلُ کر بیان کیا، جس میں کہا کہ کورونا کی وبا کا وقت ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں! مرکز کی مودی حکومت نے تلنگانہ کی کبھی مدد نہیں کی۔


کویتا نے ٹی آر ایس پارٹی کو عوامی حمایت یافتہ جماعت قرار دیا۔ 24 گھنٹے بلا ناغہ برقی سربراہی، صنعتوں کو سنگل ونڈو پرمیشن، غریب بیواؤں کو وظیفے جیسی فلاحی اسکیموں کا بھی انھوں نے حوالہ دیا۔
کویتا نے ٹی آر ایس پارٹی کو عوامی حمایت یافتہ جماعت قرار دیا۔ 24 گھنٹے بلا ناغہ برقی سربراہی، صنعتوں کو سنگل ونڈو پرمیشن، غریب بیواؤں کو وظیفے جیسی فلاحی اسکیموں کا بھی انھوں نے حوالہ دیا۔


انھوں نے ٹی آر ایس پارٹی کو عوامی حمایت یافتہ جماعت قرار دیا۔ 24 گھنٹے بلا ناغہ برقی سربراہی، صنعتوں کو سنگل ونڈو پرمیشن، غریب بیواؤں کو وظیفے جیسی فلاحی اسکیموں کا بھی انھوں نے حوالہ دیا۔ ایم ایل سی کویتا نے رائے دہندگان سے اپنی ملاقات میں زعفرانی جماعت کی موقع پرستانہ پالیسیوں کو بھی تفصیلی طور پر بیان کیا اور کہا کہ بی جے پی کے انہی قائدین کو کورونا کے وقت اور سیلاب کے وقت حیدرآباد کے لوگوں کا کبھی خیال نہیں آیا اور اب انتخابات آتے ہی ایک کے پیچھے ایک بھاگے آرہے ہیں اور شہر میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ کویتا نے بی جے پی قائدین کو اس بات کا چیلنج بھی دیا کہ وہ مذہب سے ہٹ کر ترقی پر 5 منٹ بات کرکے دکھائیں!۔ گاندھی نگر ڈویژن میں ٹی آر ایس کی جانب سے انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں کو بیان کرتے ہوئے کویتا نے پارٹی امیدوار مُٹھا پدما گوپال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 27, 2020 10:40 PM IST