شردھا قتل معاملہ:آفتاب نے دائر کی ضمانت کی درخواست، ساکیت کورٹ میں آج ہوگی سماعت
شردھا قتل معاملہ:آفتاب نے دائر کی ضمانت کی درخواست، ساکیت کورٹ میں آج ہوگی سماعت
دہلی پولیس کو ڈی این اے سے متعلق سی ایف ایس ایل اور ملزم کی پالی گرافی جانچ کی رپورٹ مل گئی ہے۔ یہ رپورٹ دہلی پولیس کی جانچ میں کافی مددگار ثابت ہوں گی۔
سرخیوں میں بنے شردھا قتل معاملے کے ملزم آفتاب پوناوالا نے کل ساکیت کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوگی۔ ملزم نے کورٹ نمبر 303 میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔ کورٹ نے ضمانت کی درخواست کو ہفتہ تک کے لیے پینڈنگ رکھ دیا ہے۔ اب اس معاملے پر آج ہفتہ کو سماعت ہوگی۔
پولیس کو پالی گرافی ٹسٹ کی رپورٹ ملی، نعش کے ٹکڑوں کا ہوگا پوسٹ مارٹم اس سے پہلے، جمعرات کو ملک کے مشہور شردھاقتل معاملہ میں جنوبی ضلع پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ مہرولی کے جنگل سے برآمد نعش کے ٹکڑے شردھا کے ہی ہیں۔ یہ انکشاف دہلی پولیس کو بدھ کی شام کو ملی ڈی این اے رپورٹ میں ہوا ہے۔ جنگل سے ملی نعش کے ٹکڑوں کا ڈی این اے شردھا کے والد وکاس والکر سے میچ ہوگیا ہے۔
پولیس کو ملزم آفتاب امین پوناوالا (28) کے پالی گرافی ٹسٹ کی رپورٹ بھی ملی ہے۔ دہلی پولیس اب ملزم کے نارکو ٹسٹ کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ پولیس اب شردھا کی نعش کے ٹکڑوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرائے گی۔
دہلی پولیس کے اسپیشل پولیس کمشنر (لا اینڈ آرڈر، زون ٹو) ڈاکٹر ساگرپریت ہڈا نے جمعرات کو بتایا تھا کہ شردھا قتل معاملے میں دہلی پولیس کو ڈی این اے سے متعلق سی ایف ایس ایل اور ملزم کی پالی گرافی جانچ کی رپورٹ مل گئی ہے۔ یہ رپورٹ دہلی پولیس کی جانچ میں کافی مددگار ثابت ہوں گی۔ حالانکہ، اس معاملے میں دہلی پولیس دو دیگر رپورٹوں کا انتظار بھی کررہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔