آفتاب کو آج ساکیت کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جیل اتھاریٹی نے کرلی تیاری
آفتاب کو آج ساکیت کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جیل اتھاریٹی نے کرلی تیاری
آفتاب شردھا کے موبائل کو قریب ایک مہینے تک استعمال کرتا رہا۔ حالانکہ، اس نے کال نہیں کی، بلکہ وہاٹس ایپ چیٹنگ کی تھی۔ ایک مرتبہ شردھا کے دوست لکشمن نے موبائل پر وہاٹس ایپ میسیج ڈالا تھا
اپنی لیو اِن پارٹنر شردھا واکر کے قتل کا ملزم اس وقت تہاڑ جیل میں بند آفتاب پونا والا کو جمعہ کو ساکیت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تہاڑ جیل اتھاریٹی نے اپنی تیسری بٹالین کو ملزم آفتاب کو خصوصی سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے کہا ہے کیونکہ اسے متعلقہ جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
شردھا قتل کے ملزم آفتاب امین پوناوالا (28) نے مہرولی پولیس کو کھلا چیلنج دے رکھا ہے کہ شردھا کو میں نے مارا ہے، دم ہے تو جسم کے ٹکڑے اور اوزار برآمد کرکے دکھاو۔ وہ اس چیلنج کو بار بار دوہرا رہا ہے۔ ملزم کے اس چیلنج کو لے کر جنوبی ضلع پولیس عہدیدار بھی سکتے میں ہیں۔ پولیس کو اس کے اعتماد کو دیکھ کر تعجب ہورہا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب مہرولی پولیس نے ملزم کو پکڑا تھا تو آفتاب نے کہا تھا کہ میں نے شردھا کا قتل کیا ہے۔ دم ہے تو جسم کے ٹکڑے برآمد کر کے دکھاو۔ وہ اس چیلنج کو اب لگاتار دوہرا رہا ہے۔ پولیس شردھا کے سر و دھڑ کو ابھی تک برآمد نہیں کرپائی ہے۔
چھترپور کے جنگل سے برآمد جبڑا و 100 فٹ روڈ سے برآمد جسم کے ٹکڑے سے پتہ لگا ہے کہ وہ کسی خاتون کے جسم کے ٹکڑے ہیں۔ پولیس جسم کے ٹکڑے برآمد کرنے کے لیے استعمال کیے گئے اوزار ابھی تک برآمد نہیں کرپائی ہے۔ حالانکہ، پولیس نے رسوئی سے پانچ چاقو برآمد کیے ہیں۔ انہیں ملزم نے شردھا کے جسم کے ٹکڑے کرنے میں استعمال کیا تھا۔
شردھا بن کر دوست سے کرتا رہا چیٹنگ آفتاب شردھا کے موبائل کو قریب ایک مہینے تک استعمال کرتا رہا۔ حالانکہ، اس نے کال نہیں کی، بلکہ وہاٹس ایپ چیٹنگ کی تھی۔ ایک مرتبہ شردھا کے دوست لکشمن نے موبائل پر وہاٹس ایپ میسیج ڈالا تھا، تب ملزم نے شردھا بن کر لکشمن کو کہا تھا کہ وہ ابھی بزی ہے، بعد میں بات کرے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔