اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پولی گراف ٹیسٹ میں آفتاب نے قبول کی قتل کی بات، بولا: افسوس نہیں

    Youtube Video

    Shraddha walker murder case : ذرائع کے حوالے سے خبر کے مطابق آفتاب نے پولی گراف ٹیسٹ میں قبول کیا ہے کہ اس نے شردھا کو قتل کیا۔ ساتھ ہی اس نے کہا کہ اسے اس قتل پر کوئی افسوس نہیں، پھانسی پر بھی لٹکا دیا جائے تو کوئی افسوس نہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Shraddha walker murder case: لیو ان پارٹنر شردھا والکر کو بے دردی سے قتل کرنے والے آفتاب نے پولی گراف ٹیسٹ میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے خبر کے مطابق آفتاب نے پولی گراف ٹیسٹ میں قبول کیا ہے کہ اس نے شردھا کو قتل کیا۔ ساتھ ہی اس نے کہا کہ اسے  اس قتل پر کوئی افسوس نہیں، پھانسی پر بھی لٹکا دیا جائے تو کوئی افسوس نہیں۔ اس نے بتایا کہ فلیٹ میں ہی شردھا کا قتل کیا گیا تھا۔

      قابل ذکر بات یہ ہے کہ شردھا قتل کیس کی تحقیقات شروع ہوئے 20 دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ایسے کئی شواہد ملنا باقی ہیں۔ آفتاب سچ بول رہا ہے یا جھوٹ، پولیس کی تفتیش کافی نہیں تھی، اس لیے پولیس نے عدالت سے اجازت لے کر پہلے آفتاب کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا۔ پولی گرافی ٹیسٹ کا مطلب جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ ہے، جس سے سائنسی طور پر یہ معلوم کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ ملزم سچ بول رہا ہے یا جھوٹ۔ یہ ٹیسٹ پیر کو مکمل ہو گیا ہے اور اب آفتاب کے نارکو ٹیسٹ کی باری ہے۔

      فحش فلمیں دیکھنے کی تھی لت، 5 کلاس میٹ نے دوست لڑکی کا کیا ریپ، ویڈیو بھی بنایا اور۔۔۔۔

      کوہرے کا قہر: بہرائچ میں روڈویز بس کو ٹرک نے ماری ٹکر، 6 لوگوں کی موت، 15 زخمی

      پولیس بھی اس کیس کی تفتیش جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، اس لیے آفتاب کے نارکو ٹیسٹ میں تیزی لانے کے لیے پولیس نے یکم دسمبر کو عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی، عدالت نے اس کی اجازت بھی دے دی۔ دہلی پولیس.. اب آفتاب کا نارکو ٹیسٹ یکم دسمبر یعنی جمعرات کو دہلی کے امبیڈکر اسپتال میں کیا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: