ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاون کے درمیان مزدوروں کےٹکٹ پرمچا ہنگامہ، جانئے کیا ہے ریلوے کا کرایہ پرحکم

کورونا وائرس (Coronavirus) روکنے کےلئےجب حکومت نےلاک ڈاون (Lockdown) کا اعلان کیا تھا تب سے ہی گھر لوٹنے کی خواہش میں کئی مزدور پیدل ہی نکل پڑے، لیکن اب ریلوے نے مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے اسپیشل ٹرین چلا رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ریلوے ایک بار تنازعہ میں گھر گئی۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے درمیان مزدوروں کےٹکٹ پرمچا ہنگامہ، جانئے کیا ہے ریلوے کا کرایہ پرحکم
لاک ڈاون کے درمیان مزدوروں کے ٹرین ٹکٹ پرمچا ہنگامہ

نئی دہلی: لاک ڈاون (Lockdown Part 3) میں پھنسے مزدوروں کو گھر بھیجنےکےلئے شرمک اسپیشل ٹرین (Shramik Special Train) چلائی ہے اور ساتھ ہی اس کےلئےکچھ ضروری گائڈ لائنس جاری کی ہیں، لیکن اب اس کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کے مزدوروں سےکرایہ لینےکی تنقید کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس (Coronavirus) روکنے کے لئےجب حکومت نےلاک ڈاون (Lockdown) کا اعلان کیا تھا تب سے ہی گھر لوٹنےکی خواہش میں کئی مزدور پیدل ہی نکل پڑے، لیکن اب ریلوے مزدوروں کو ان کےگھر پہنچانےکےلئے اسپیشل ٹرین چلا رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ریلوے ایک بار تنازعہ میں گھرگئی۔ اسی لئے ہم آپ کو ریلوے کی اطلاع دے رہے ہیں۔


ریلوے کا حکم


(1) ریلوے نے دو مئی کو جاری حکم کے پوائنٹ نمبر 11 میں ’ٹکٹ کی فروخت’ ٹائٹل کے تحت (1) لکھا ہے،’ریاستی حکومت جن مسافروں کا انتخاب سفر کےلئےکریں گی، ان کو ٹکٹ خود سونپیں گی اور بدلے میں ان سے کرایہ لیں گی۔ پھر سب سے جمع کیا گیا کرایہ ریلوے کے پاس جمع کرائیں گی۔ انڈین ریلوے نے شرمک اسپیشل ٹرین میں سفر سے متعلق اس خط میں گائڈ لائن بھی لکھی ہیں۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹرین عام لوگوں کےلئے نہیں چلائی جارہی ہےبلکہ ریاست جسےچاہے، وہ ان ٹرین میں سفر کرسکتا ہے۔




(2) ریلوے نےکہا ہےکہ شرمک ٹرین میں سفر کرنے والے سبھی مسافر پوری طرح سے کورونا وائرس گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگائیں گے اور سوشل ڈیسٹنسنگ (Social Distancing) پر عمل کریں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرمک ٹرین کم ازکم 500 کلو میٹرکی دوری کے لئے چلے گی اور اس میں 1200 مسافر سفرکریں گے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے کھانے پینے کی سہولت کی بات بھی خط میں لکھا گیا ہے۔

ریلوے نےکہا ہےکہ شرمک ٹرین میں سفرکرنے والے سبھی مسافر پوری طرح سےکورونا وائرس گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگائیں گے اورسوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کریں گے۔
ریلوے نےکہا ہےکہ شرمک ٹرین میں سفرکرنے والے سبھی مسافر پوری طرح سےکورونا وائرس گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگائیں گے اورسوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کریں گے۔


(3) ریلوے نےکہا، ہرایک شرمک اسپیشل ٹرین کا صرف ایک ہی پوائنٹ ہوگا۔ یہ بیچ میں نہیں رکےگی۔ عام طور پر، شرمک اسپیشل ٹرین 500 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری کےلئے چلیں گی۔ ٹرین میں مسافر سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے بیٹھیں گے۔

(4) سبھی علاقائی جنرل منیجر کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مرحلے میں سیکورٹی اور ہیلتھ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ریلوے کو شرمک اسپیشل ٹرین کو منسوخ کرنے کا اختیار ہوگا۔
First published: May 04, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading