شری کرشن جنم استھان-عیدگاہ معاملہ: عدالت میں حاضر ہوئے لڈو گوپال، 13 فروری کو ہوگی اگلی سماعت
شری کرشن جنم استھان-عیدگاہ معاملہ: عدالت میں حاضر ہوئے لڈو گوپال، 13 فروری کو ہوگی اگلی سماعت
شری کرشن جنم بھومی نرمان ٹرسٹ کے صدر آشوتوش پانڈے اور دیگر چار افراد نے سول جج سینئر ڈویژن میں شری کرشنا جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ اراضی کا دعویٰ کیا ہے۔
اترپردیش کے متھرا ضلع میں شری کرشن جنم استھان-عیدگاہ معاملے سے جڑے ایک کیس میں منگل کو فریق کے طور پر ٹھاکر کیشو دیو عدالت میں حاضر ہوئے۔ سول جج سینئر ڈویژن کی جج نے اس پر شری کرشن جنم بھومی نرمان ٹرسٹ کے صدر آشوتوش پانڈے کو لڈو گوپال (ٹھاکر کیشودیو) کو آگے سے عدالت میں نہ لانے کو کہا۔
پارٹی نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی نمبر 6 ٹھاکر کیشودیو کو پچھلی تاریخ کو عدالت میں غیر حاضر دکھایا گیا تھا۔ اس لیے وہ لڈو گوپال جی کو لایا ہے۔ انہوں نے عدالت سے عیدگاہ کے امین رپورٹ منگوانے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 13 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عیدگاہ کی 13.37 ایکڑ زمین پر دعویٰ
شری کرشن جنم بھومی نرمان ٹرسٹ کے صدر آشوتوش پانڈے اور دیگر چار افراد نے سول جج سینئر ڈویژن میں شری کرشنا جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ اراضی کا دعویٰ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس زمین پر عیدگاہ بھی موجود ہے۔ منگل کو جیسے ہی فریقین لڈو گوپال کے ساتھ عدالت پہنچے تو جج روچی تیواری نے پوچھا کہ بھگوان کو عدالت میں کیوں لائے ہیں؟
اس پر آشوتوش پانڈے نے بتایا کہ گزشتہ تاریخ کو عدالت نے پارٹی نمبر 6 جس پر ٹھاکر کیشو دیو ہیں، ان کو غیر حاضر دکھایا تھا اس لیے وہ انہیں لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت سے ان کی جانب سے عیدگاہ کی زمین رپورٹ کی مانگ کی گئی ہے۔ آخری تاریخ کو وہ عدالت میں تحریری دلائل دے چکے ہیں۔ عیدگاہ کے سکریٹری ایڈووکیٹ تنویر احمد نے کہا کہ انہیں ابھی تک کیس سے متعلق کوئی کاپی نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے کیس کی کاپی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔