ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

11 سال بعد پھر سے آرجے ڈی میں لوٹے جے ڈی یو کے معطل وزیر شیام رجک، تیجسوی یادو نے دلائی رکنیت

پٹنہ میں شیام رجک کو پارٹی کی رکنیت دلاتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار انتظامیہ کے تکبر نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے لیڈروں کو بھی نظر انداز کردیا ہے۔

  • Share this:
11 سال بعد پھر سے آرجے ڈی میں لوٹے جے ڈی یو کے معطل وزیر شیام رجک، تیجسوی یادو نے دلائی رکنیت
11 سال بعد پھر سے آرجے ڈی میں لوٹے جے ڈی یو کے معطل وزیر شیام رجک

پٹنہ: نتیش حکومت میں وزیر شیام رجک کو راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) میں شامل ہونے کی خبروں کے درمیان پارٹی اور وزیر کے عہدے سے گزشتہ روز معطل کردیا گیا تھا، جس کے بعد بہار کے دلت لیڈر شیام رجک نے آج آرجے ڈی جوائن کرلی ہے۔ اس موقع پر تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر جم کر تنقید کی ہے۔ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 15 سالوں میں پہلی بار نتیش حکومت کا کوئی وزیر اپوزیشن جماعت کو جوائن کرلیا ہے۔


تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار تو چراغ پاسوان کو بھی وقت نہیں دیتے ہیں۔ بدانتظامی کے سبب لوگوں میں زبردست مایوسی ہے۔ نتیش کمار نے 15 اگست کو میرا نام لئے بغیر ہی کافی کچھ کہا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ پٹنہ میں تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار انتظامیہ کے تکبر نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے لیڈروں کو بھی نظر انداز کردیا ہے۔


نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 15 سالوں میں پہلی بار نتیش حکومت کا کوئی وزیر اپوزیشن جماعت کو جوائن کرلیا ہے۔
نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 15 سالوں میں پہلی بار نتیش حکومت کا کوئی وزیر اپوزیشن جماعت کو جوائن کرلیا ہے۔


شیام رجک کی پارٹی میں 11 سالوں کے بعد واپسی پر تیجسوی یادو نے کہا کہ شیام رجک کا پارٹی میں ہم لوگ استقبال کرتے ہیں۔ خیرمقدم کرتے ہیں۔ شیام رجک اپنے اصلی گھر میں آئے ہیں، اس کی ہمیں خوشی ہے۔ جنتا دل (یونائیٹیڈ) ہو یا ڈبل انجن والی سرکار ہو، جس طرح سے بہار کی حکومت چل رہی ہے اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ عوامی نمائندوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ جو حکومت 4 سال میں 4 بار بنتی ہو، ان کو سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے۔ اب بہار نتیش کمار سے نہیں سنبھل رہا ہے۔ بہار یا پھر ملک، کہیں بھی کوئی سگا نہیں ہے، جس کو نتیش کمار نے ٹھگا نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے اس کے لئے جارج فرنانڈیز، دگ وجے سنگھ اور جیتن رام مانجھی کا نام لیا۔ اس سے پہلے شیام رجک کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کے دوبارہ گھر میں آنے سے ہمیں خوشی ہے، ہم ان کا استقبال اور خیرمقدم کرتے ہیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 17, 2020 02:19 PM IST