ہوم » نیوز » وطن نامہ

سدھوکو عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوجانا چاہئے: بی جے پی

سمبت پاترا نے کہا کہ پاکستان کے تئیں انکے پیار کو دیکھ کر لگتاہے کہ انھیں (سدھوکو )اسلام آباد میں عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوجانا چاہئے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 15, 2018 11:35 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سدھوکو عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوجانا چاہئے: بی جے پی
فائل تصویر

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے کانگریس لیڈر اور پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو پر طنز کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ پاکستان کے تئیں ان کے پیار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں (سدھوکو )اسلام آباد میں عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوجانا چاہئے ۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا،’’پاکستان کے لئے وہ (سدھو) جس طرح سے پیار کا اظہار کررہے ہیں ، اسے دیکھ کر ہم انہیں ایک ہی صلاح دے سکتے ہیں کہ سدھو برائے مہربانی آپ عمران خان کی کابینہ کا حصہ بننے کے لئے آگے بڑھیں ۔‘‘ پاترا حال ہی میں کسولی میں ایک ادبی تقریب کے دوران سدھو کے دئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔اس تقریب میں سدھونے کہاتھا کہ جہاں وہ پاکستان میں طعام وزبان میں یکسانیت پاتے ہیں وہیں ملک میں ہی شمالی ہند کے لوگوں کو جنوبی ریاستوں میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

بی جے پی کے ترجمان نے کہاکہ ،’’یہ ان کی شمالی اور جنوبی ہند کے لوگوں کو بانٹنے کی ذہنیت کی طرف اشارہ کرتاہے ۔ایسا لگتاہے کہ پوری کانگریس اس طرح کی سیاست پر عمل کررہی ہے ‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ’’بار بار پاکستان کی بات کرنا ظاہر کرتاہے کہ کوئی ’سازش ‘ہے ‘‘۔ واضح رہے کہ اگست میں اسلام آباد میں منعقدہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کے بعد سدھو تنازعات میں گھر گئے تھے ۔

First published: Oct 15, 2018 07:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading