உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ کے پیش نظر بھوپال میں راج بھون کا گھیراؤ

    لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ کے پیش نظر بھوپال میں راج بھون کا گھیراؤ

    لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ کے پیش نظر بھوپال میں راج بھون کا گھیراؤ

    اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہوئے مظالم کے خلاف مدھیہ پردیش میں بھی جگہ جگہ احتجاج کیا گیا۔ کسانوں کے ساتھ نہ صرف کمیونسٹ پارٹی بلکہ کانگریس نے راج بھون کا گھیراؤ کر کے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے کسانوں کی ہلاکت کے گنہگاروں کو پھانسی کی سز ا دینے کے ساتھ متاثرین کے اہل خانہ کو دو دو کروڑ کا معاوضہ دینے کے ساتھ ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
    بھوپال: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہوئے مظالم کے خلاف مدھیہ پردیش میں بھی جگہ جگہ احتجاج کیا گیا۔ کسانوں کے ساتھ نہ صرف کمیونسٹ پارٹی بلکہ کانگریس نے راج بھون کا گھیراؤ کر کے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے کسانوں کی ہلاکت کے گنہگاروں کو پھانسی کی سز ا دینے کے ساتھ متاثرین کے اہل خانہ کو دو دو کروڑ کا معاوضہ دینے کے ساتھ ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہوئے مظالم کے خلاف مدھیہ پردیش میں بھی جگہ جگہ احتجاج کیا گیا۔
    اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہوئے مظالم کے خلاف مدھیہ پردیش میں بھی جگہ جگہ احتجاج کیا گیا۔


    لکھیم پور کھیری معاملے سے متعلق راج بھون کا گھیراؤ کرنے والی کانگریس پارٹی کے لیڈر اور بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کے ساتھ ظلم کی ساری حدیں پار کردی ہیں اور جب اس ظلم کے خلاف کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی متاثرین سے ملاقات کے لیے جاتی ہیں تو ان کے ساتھ پولیس کے ذریعہ نازیبا سلوک کیا جاتا ہے۔ ہم لوگ اپنے مطالبات کو لے کرگورنر ہاوس تک جانا چاہتے تھے، مگر پولیس نے ہمیں نیلم پارک کے سامنے ہی روک دیا۔ ہم نے گورنر صاحب کے نام میمورنڈم پیش کرکے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی خطا واروں کو سخت سزا دینے اور متاثرین کے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مدھیہ پردیش کے سکریٹری شیلندر شیلی کہتے ہیں کہ جانچ کا اعلان کرنے کا مطلب معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا ہے۔
    بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مدھیہ پردیش کے سکریٹری شیلندر شیلی کہتے ہیں کہ جانچ کا اعلان کرنے کا مطلب معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا ہے۔


    وہیں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مدھیہ پردیش کے سکریٹری شیلندر شیلی کہتے ہیں کہ جانچ کا اعلان کرنے کا مطلب معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا ہے۔ ہماری سرکار سے مرکزی وزیر کو برخاست کرنے متاثرین کو دو دو کروڑ کا معاوضہ دینے اور ان کے اہل خانہ سے ایک ایک شخص کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبه کرتے ہیں اور جب تک تینوں کالے قانون واپس نہیں ہوتے ہیں، تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ کسان لیڈر لوکیش شرما کہتے ہیں کہ حکومت ظلم و جبر سے کسان تحریک کو کچلنا چاہتی ہے، لیکن کسان کسی بھی جبر سے گھبرانے والا نہیں ہے۔ آزادی کی تحریک میں اس بڑی قربانی دی ہے۔ یہاں بھی اپنا لہو دیں گے اور تب تک لڑیں گے، جب تک کسانوں کو آن کا حق نہیں مل جاتا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: