دارالحکومت دہلی میں سورج کی تپش قہر برپارہی ہے۔ اس جھلسانے والی گرمی میں لوگوں کا گھر و آفس سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور کم از کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ صبح سے ہی تیز دھوپ سے لوگ پریشان رہے۔
منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چل سکتی ہے۔ منگل کو محکمہ موسمیات نے ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم بارش کے باوجود دہلی کے باشندوں کو گرمی سے مہلت ملنے کی امید نہیں ہے۔ وہیں، بدھ کو ممکنہ طور پر آسمان آبرآلود رہنے کے ساتھ ہی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری درج کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پیر کو نجف گڑھ علاقہ سب سے زیادہ گرم درج کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.9 ڈگری تو کم از کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری رہا۔ وہیں، نریلا علاقہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.3 ڈگری سیلیس، جب کہ کم از کم درجہ حرارت 24.2 ڈگری سیلس درج کیا گیا۔
دہلی این سی آر کی بات کریں تو گروگرام میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی وقت، کم سے کم درجہ حرارت 23.7 ڈگری سیلسیس رہا۔ لودھی روڈ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح اسپورٹس کمپلیکس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ریکارڈ کیا گیا۔
علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔ ایسے میں اس ہفتے گرمی سے بھی نمٹنا پڑے گا۔ کئی مقامات پر گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔