پنجاب کی پٹیالہ جیل میں روڈ ریج کے معاملے میں سزا کاٹ رہے پنجاب کانگریس کے سابق چیف نوجوت سنگھ سدھو کے 26 جنوری کو رہائی کے آثار بڑھ گئے ہیں۔ انہیں راہل گاندھی نے 30 جنوری کو سری نگرمیں ہونے جارہی ریلی کے لیے مدعو بھی کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سدھو جمعرات کو 12 بجے رہا ہوسکتے ہیں۔ اس درمیان ان کی بیوی نوجوت کور سدھو نے ہفتہ کو دہلی میں کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے، قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ بتایا جارہا ہے کہ نوجوت اپنے شوہر کے جیل سے باہر آنے کے بعد ان کے سیاسی مستقبل کو لے کر کانگریس ہائی کمان سے بات چیت کرنے پہنچی تھی۔ گزشتہ دنوں راہل نے پنجاب میں یاترا کے دوران سدھو کو جیل سے رہائی کے بعد پارٹی میں ذمہ داری دینے کی بات کہی تھی۔ گزشتہ مہینے جب سدھو کی جیل سے وقت سے پہلے رہائی کی خبریں آئیں، تبھی سے پنجاب کانگریس میں بھی انہیں لے کر ہلچل شروع ہوگئی تھی۔ سدھو کو پارٹی م یں کون سا عہدہ دیا جائے گا، اس سوال کے جواب میں پارٹی کے پنجاب معاملوں کے انچارج ہریش چودھری نے دو ٹوک جواب دیا تھا کہ سدھو کو اب کوئی بڑی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔
اس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں بھی شروع ہوئیں، لیکن ان کی بیوی کے کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بعد یہی اشارے مل رہے ہیں کہ نوجوت سدھو کانگریس میں رہیں گے اور ریاستی یونٹ میں پھر سے بڑا عہدہ چاہتے ہیں۔ نوجوت کور سدھو نے پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔