உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام کی بات : سیکس کے بعد خاتون ساتھی مطمئن ہوئی یا نہیں ، اس طرح کریں معلوم

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    تقریبا سبھی مرد یہ جاننا چاہتے کہ کیا ان کا سیکس کرنا ان کی ساتھی کو بھی اتنا ہی مطمئن کرتا ہے ، جنتا ان کو کرتا ہے ۔

    • Share this:

      سوال : کس طرح سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ خاتون ساتھی کو بھی سیکس کا پورا لطف آیا ہے؟
      ڈاکٹر پارس شاہ
      تقریبا سبھی مرد یہ جاننا چاہتے کہ کیا ان کا سیکس کرنا ان کی ساتھی کو بھی اتنا ہی مطمئن کرتا ہے ، جنتا ان کو کرتا ہے ۔ اکثر عورتیں سیکس کو لے کر کھل کر بات چیت نہیں کرتی ہیں، وہ کم ہی بتاتی ہیں کہ انہیں کیا اچھا لگا یا کیا پسند نہیں۔ ایسے میں آپ کے اندر یہ سوال پیدا ہونا لازمی ہے۔ کچھ باتوں پر غور کرکے آپ کو اپنے سوال کا جواب مل سکتا ہے۔
      سیکس کےد وران مرد اور خاتون کے جسم کا رد عمل الگ الگ ہوتا ہے۔ مردوں میں کلائیمیکس آسانی سے پتہ چل جاتا ہے ، لیکن خواتین میں یہ تھوڑا مشکل ہے ۔ کلائیمیکس کے وقت خواتین کی سانسوں کا اتارچڑھاو الگ ہوتا ہے۔ مردوں کی طرح ہی کلائیمیکس تک پہنچنے کے ساتھ ہی خواتین بھی کچھ دیر کیلئے تھکان محسوس کرتی ہیں۔
      عام طور پر اچھے سیکس کے بعد خواتین کھل کر بولنے لگتی ہیں۔ وہ موقع ملنے پر آپ کے قریب رہنے کی کوشش کرتی ہیں ، سیکس میں الگ الگ طریقہ اپناتی ہیں تو جان لیں کہ آپ کے سوال کا جواب ہاں ہے ۔ خاتون ساتھی رشتے میں محبت کے باوجود اگر سیکس سے دوری اختیار کرے ، تو اس کو اپنی ہار کی طرح نہ لے کر اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا اندازاس کو پسند نہ ہو یا پھر سیکس کی کمان وہ اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہو ، اس سے کھل کر بات کریں۔
      سبھی باتوں کے ساتھ ایک یہ بات بھی آتی ہے کہ آپ کو یہ کیوں جاننا ہے کہ آپ کا ساتھ انہیں کتنا مطمئن کر پاتا ہے۔ کیا اسے آپ اپنی پیٹھ تھپتھپانے کیلئے جاننا چاہ رہے ہیں یا یا پھر آپ سچ میں ساتھی کی پرواہ کرتے ہیں۔ ساتھی کی پرواہ ہے اور اس کی خوشی کیلئے یہ جاننا چاہتے ہیں ، تو سیکس کے بعد اس کے رد عمل کو دیکھیں۔ اگر وہ خوش نظر آرہی ہے ، تو جان لیں کہ سیکس سے اس کو بھی اطمینان پہنچا ہے۔
      ۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔
      اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔
      Ask.life@nw18.com

      First published: