ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کوروناسے جنگ کےخلاف سرایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کااہم اقدام:بچوں اوربالغ مریضوں کےعلاج کے لیے خصوصی توجہ مرکوز

اس وقت وہ نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا ، ورلی میں 650 بستروں کا انتظام کیاہے۔ 650 بستروں میں سے ، 100 بستروں کو بغیر علامات کے بچوں کے علاج کے لئے اور 20 بیڈوں کو آئی سی یو کی کے لئے رکھا گیا ہے۔ آئی سی یو بیڈ وینٹیلیٹرس ، مانیٹرنگ ڈیوائسز ، ڈائلیسس امداد اور نازک مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی سے لیس ہیں۔

  • Share this:
کوروناسے جنگ کےخلاف سرایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کااہم اقدام:بچوں اوربالغ مریضوں کےعلاج کے لیے خصوصی توجہ مرکوز
بالغوں اور بچوں کے مابین کورونا کیسوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ، آرایف ایچ ، بچوں کے علاج اور بچوں کی نگہداشت کے لیے خصوصی سہولیات میں اضافہ پر توجہ دے رہا ہے۔

ممبئی: کورونا کے خلاف جنگ میں ، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اور بانی نیتا امبانی نے مورچہ سنبھالیاہے۔ سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال ، یعنی آر ایف ایچ (Sir H N Reliance Foundation Hospital) نے ممبئی میں کوویڈ 19 معاملوں میں امکانی اضافے کے پیش نظر شہر میں بڑوں اور بچوں کے بستروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، آریف ایچ حکومت مہاراشٹرا اور بی ایم سی کی اقدامات میں تعاون کرے گا۔


بالغوں اور بچوں کے مابین کورونا کیسوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ، آریف ایچ ، بچوں کے علاج اور بچوں کی نگہداشت کے لیے خصوصی سہولیات میں اضافہ پر توجہ دے رہا ہے۔ اس وقت وہ نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا ، ورلی میں 650 بستروں کا انتظام کیاہے۔ 650 بستروں میں سے ، 100 بستروں کو بغیر علامات کے بچوں کے علاج کے لئے اور 20 بیڈوں کو آئی سی یو کی کے لئے رکھا گیا ہے۔ آئی سی یو بیڈ وینٹیلیٹرس ، مانیٹرنگ ڈیوائسز ، ڈائلیسس امداد اور نازک مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی سے لیس ہیں۔



مریضوں کی مستقل نگرانی کے لئے 500 سے زائد فرنٹ لائن ورکس پر مشتمل ایک ٹیم ، جن میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور نان میڈیکل پروفیشنلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے پورے اخراجات بشمول بستر ، مانیٹر ، بچوں اور بڑوں کے وینٹیلیٹروں اور طبی سامان کے ساتھ ریلائنس فاؤنڈیشن برداشت کررہا ہے۔ NSCI میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کا RAF کے ذریعے بالکل مفت علاج کیا جارہا ہے

مریضوں کی مستقل نگرانی کے لئے 500 سے زائد فرنٹ لائن ورکس پر مشتمل ایک ٹیم ، جن میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور نان میڈیکل پروفیشنلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مریضوں کی مستقل نگرانی کے لئے 500 سے زائد فرنٹ لائن ورکس پر مشتمل ایک ٹیم ، جن میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور نان میڈیکل پروفیشنلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


نیتا امبانی نے کہا ، "وہ تمام افراد اور کنبے جن کو اس مشکل میں گہری تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے ، ان سےوہ اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن" کورونا بحران کے دوران ہندوستان کے اقدامات کی حمایت اور تقویت کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔ کورونا معاملات میں حالیہ رجحان کے پیش نظر ، نگہداشت کی اہم سہولیات میں اضافہ ، خاص طور پر بڑوں اور بچوں کے لئے ، وقت کی ضرورت ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام NSCI اور دیگر کوڈ کیئر کی سہولیات میں بستر سمیت دیگر سہولیات اور آکسیجن کی فراہمی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا مل کر ہم اس چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 21, 2021 09:39 PM IST