ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

باغپت: وقف کی عطیہ کی ہوئی 17 بیگھہ زمین پر تعمیر ہوگا سرسیدنیشنل اسکول، سرسید ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا فیصلہ

سر سید ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے باغپت علاقے میں انٹر کالج کی تعمیرکا بیڑا اٹھایا ہے۔ اسی سلسلے میں فاؤنڈیشن کی جانب سے باغپت کے رٹول گاؤں میں سر سید نیشنل اسکول کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہے۔ 

  • Share this:
باغپت: وقف کی عطیہ کی ہوئی 17 بیگھہ زمین پر تعمیر ہوگا سرسیدنیشنل اسکول، سرسید ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا فیصلہ
باغپت: وقف کی عطیہ کی ہوئی 17 بیگھہ زمین پر تعمیر ہوگا سر سید نیشنل اسکول

باغپت: نئی نسل میں تعلیم کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہی سر سید احمد خاں کو سچی خراج عقیدت ہے اسی مقصد کو اپنا مشن بنا کر اے ایم یو سے تعلیم یافتہ اولڈ بوائزکی تنظیم سر سید ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اُن علاقوں میں انٹر کالج کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہے، جہاں ان اسکولوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اسی سلسلے میں فاؤنڈیشن کی جانب سے باغپت کے رٹول گاؤں میں سر سید نیشنل اسکول کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسکول کی تعمیر کےلئےگاؤں میں 17 بیگھہ زمین وقف سراج الدین چشتی درگاہ کمیٹی کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔


درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سراج الدین کے مطابق اسکول کی تعمیر کے لئے کوششیں 2015 سے جاری تھیں۔ درگاہ سے وابستہ جائیداد وقف پراپرٹی ہونےکے سبب وقف بورڈ کی جانب سے اجازت حاصل کرنا ضروری تھی اور گزشتہ سال وقف بورڈ سے اجازت حاصل ہونے اور قانونی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس سلسلے کو آگے بڑھایا گیا اور 36 میں سے 17 بیگھہ زمین کو سرسید ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو عطیہ کیا گیا ہے۔


وقف حضرت سراج الدین چشتی کے متولی اور انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سراج کے مطابق آئندہ ایک دو ماہ میں اسکول کی تعمیرکا کام شروع ہو جائے گا۔ اسکول کا میعار سی بی ایس سی بورڈ کے انگریزی میڈیم کا ہوگا۔
وقف حضرت سراج الدین چشتی کے متولی اور انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سراج کے مطابق آئندہ ایک دو ماہ میں اسکول کی تعمیرکا کام شروع ہو جائے گا۔ اسکول کا میعار سی بی ایس سی بورڈ کے انگریزی میڈیم کا ہوگا۔


وقف حضرت سراج الدین چشتی کے متولی اور انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سراج کے مطابق آئندہ ایک دو ماہ میں اسکول کی تعمیرکا کام شروع ہو جائے گا۔ اسکول کا میعار سی بی ایس سی بورڈ کے انگریزی میڈیم کا ہوگا۔ سر سید ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اس سے قبل سہارنپور، مظفر نگر کے جولا اور میرٹھ کے سردھنا میں بھی سر سید نیشنل اسکول کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہےکہ سر سید ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی اس کوشش سے علاقے اور اطراف کے ضرورتمند بچوں کو بہتر تعلیم کے سلسلے سے جوڑا جا سکے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 22, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading