உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے گروپ بندی: آئی این ایل ڈی کی ریلی میں نتیش کمار نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرکے بی جے پی کو ہرانے کا بنایا پلان

    آئی این ایل ڈی کی ریلی میں اپوزیشن کا اتحاد۔ (تصویر اے این آئی)

    آئی این ایل ڈی کی ریلی میں اپوزیشن کا اتحاد۔ (تصویر اے این آئی)

    Lok Sabha Elections 2024 Politics: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی، اکالی دل کے صدر سکبھیر سنگھ بادل سمیت کئی سینئر لیڈران سرسا پہنچے اور سبھی لیڈران نے اوم پرکاش چوٹالہ کے ساتھ لنچ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Sirsa, India
    • Share this:
      سرسا: ہریانہ کے فتح آباد میں انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کی ریلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے لیڈر فاروق عبداللہ سمتی اپوزیشن کے کئی لیڈران نے اسٹیج شیئر کیا۔ اس دوران ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، ’ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، وہ (بی جے پی) بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’میں کانگریس سمیت سبھی جماعتوں سے ایک ساتھ آنے کی اپیل کرتا ہوں۔ تبھی 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں وہ (بی جے پی) بری طرح ہارے گی۔

      وہیں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ریلی میں کہا، ’آج ملک کی جو صورتحال بنی ہوئی ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ وہ (بی جے پی) لوگ چاہتے ہیں کہ اس ملک کا سب کچھ ختم ہوجائے، صرف بی جے پی، آرایس ایس اور ان کے کچھ ساتھی رہ جائیں۔ آج ہم ان کسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کے بیٹے جوان (فوجی) ہیں کیونکہ جوانوں نے ملک کو بچانے کا کام کیا ہے۔ میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کہ کسانوں نے کسان آندولن پر سنگھیوں کو اچھے سے سبق سکھانے کا کام کیا ہے‘۔

      تیجسوی یادو نے ریلی میں کہا، میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کہ کسانوں نے کسان آندولن پر سنگھیوں کو اچھے سے سبق سکھانے کا کام کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
      تیجسوی یادو نے ریلی میں کہا، میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کہ کسانوں نے کسان آندولن پر سنگھیوں کو اچھے سے سبق سکھانے کا کام کیا ہے۔ (فائل فوٹو)


      اس سے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی، اکالی دل کے صدر سکبھیر سنگھ بادل سمیت کئی سینئر لیڈران سرسا پہنچے اور سبھی لیڈران نے اوم پرکاش چوٹالہ کے ساتھ لنچ کیا۔ اس کے بعد یہ سبھی لیڈر فتح آباد میں ہو رہی تاو دیوی لال کی 109ویں جینتی پر منعقدہ اعزازی تقریب کے لئے روانہ ہوگئے۔
      اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے دیوی لال کو کسانوں کا لیڈر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دیوی لال کی قیادت میں ملائم سنگھ یادو، شرد پوار، نتیش کمار اور ہم نے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘کوئی تیسرے محاذ کی تشکیل نہیں ہے۔ اگر بی جے پی کو ہرانا ہے تو 2024 میں سبھی اپوزیشن پارٹیاں جہاں وہ کانگریس ہو چاہے ٹی ایم سی ہو یا کے سی آر ہو یا دیگر جماعتیں ہوں، سبھی کو ایک ہونا پڑے گا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: