உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیستا سیتلواڑ کے خلاف SIT نے داخل کی چارچ شیٹ، کہا: جھوٹی گواہی سے سزا دلانے کی سازش رچی

    تیستا سیتلواڑ کے خلاف SIT نے داخل کی چارچ شیٹ، جھوٹی گواہی سے سزا دلانے کی سازش رچی

    تیستا سیتلواڑ کے خلاف SIT نے داخل کی چارچ شیٹ، جھوٹی گواہی سے سزا دلانے کی سازش رچی

    Teesta Setalvad News: سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے خلاف ایس آئی ٹی نے گجرات ہائی کورٹ میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔ اس میں تیستا پر لگے سنگین الزامات کے ثبوت کورٹ کے سامنے پیش کئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad | Vadodara
    • Share this:
      نئی دہلی : سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے خلاف ایس آئی ٹی نے گجرات ہائی کورٹ میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔ اس میں تیستا پر لگے سنگین الزامات کے ثبوت کورٹ کے سامنے پیش کئے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی کو موت کی سزا ہو، اس کیلئے گہری سازش رچی گئی تھی ۔ سازش کے دو چہرے سابق آئی پی ایس آر بی شریکمار اور سنجیو بھٹ سرکار کا ہی حصہ تھے، جو وقت وقت پر فرضی دستاویز تیار کرکے اس کی آفیشیل انٹری کرکے تیستا کو بھیجتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے کہا : میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہوتی ہے سب سے زیادہ ہیٹ اسپیچ


      جانکاری کے مطابق الزامات میں کہا گیا ہے کہ فرضی دستاویزات، فرضی حلف نامہ تیار کیا گیا اور اس کیلئے باضابطہ طور پر وکیلوں کی فوج تیار کی گئی ۔ متاثرین کو گمراہ کرتے ہوئے جو واقعات کبھی ہوئے ہی نہیں، ایسے خیالی کہانیوں پر دستخط لئے گئے ۔ دستاویز انگریزی میں تھے، لہذا متاثرین کی سمجھ سے باہر تھے ۔ اگر کوئی متاثر، تیستا کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہوتا تو اس کو ڈرایا دھمکایا جاتا تھا ۔ سابق آئی پی ایس آر بی شریکمار نے ایک گواہ کو فون کرکے دھمکی دی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں حجاب پرپابندی نہیں، صرف یونیفارم پہننے کا دیا حکم، سپریم کورٹ میں حکومت کا جواب


      گواہ سے کہا تھا کہ وہ تیستا سے صلح کرلے ، نہیں تو مسلمان تیرے مخالف بن جائیں گے ، دہشت گردوں کا تو نشانہ بن جائے گا ۔ ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ہم، اندر اندر لڑنے لگے تو دشمنوں کو فائدہ ہوگا اور مودی کو سیدھا فائدہ ہوگا ۔ متاثرین کو گجرات کے باہر الگ الگ مقامات پر لے جاکر ان کے دکھ درد کے نام پر چندہ جمع کیا گیا ۔

      ایس آئی ٹی کے مطابق تیستا اور انڈین نیشنل کانگریس کے کچھ لیڈروں نے مل کر فساد متاثرین کے کیمپ میں جاکر گجرات میں انصاف نہیں ملے، ایسی گمراہ کن باتیں بتاکر، معاملہ گجرات سے باہر کی عدالت میں لے جانے کیلئے اکسایا اور کومپیٹینٹ اتھاریٹی کے سامنے دستاویز فائل کروائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: