آئی ایم اے گھوٹالہ : کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر روشن بیگ،ایس آئی ٹی حراست میں۔ بی جے پی نے کی مذمت

اس بات کی جانکاری کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ٹی کماراسوامی نے ٹویٹ کرکے دی ۔ کماراسوامی نے اپنے ٹویٹ میں یہ الزام لگایاکہ روشن بیگ یڈیورپا کے پی اے کے ساتھ ممبئی روانہ ہورہے تھے اورایس آئی ٹی کے اہلکاروں کو دیکھنے کے بعد یڈیورپا کا پی اے سنتوش فرار ہوگیا

Jul 16, 2019 09:55 AM IST | Updated on: Jul 16, 2019 01:17 PM IST
آئی ایم اے گھوٹالہ  : کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر روشن بیگ،ایس آئی ٹی حراست میں۔ بی جے پی نے کی مذمت

کرناٹک کے سابق ریاستی آر روشن بیگ کی فائل فوٹو

بنگلوروایئرپورٹ پرگذشتہ رات فلمی انداز میں آئی ایم اے  گھوٹالہ  کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے ریاست کرناٹک کے سابق وزیرآرروشن بیگ کو حراست میں لیےلیاہے۔اس بات کی جانکاری کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ٹی کماراسوامی نے ٹویٹ کرکے دی ۔ کماراسوامی نے اپنے ٹویٹ میں یہ الزام لگایاکہ روشن بیگ یڈیورپا کے پی اے کے ساتھ ممبئی روانہ ہورہے تھے اورایس آئی ٹی کے اہلکاروں کو دیکھنے کے بعد یڈیورپا کا پی اے سنتوش فرار ہوگیا۔جبکہ بی جے پی کے ایم ایل اے یوگیشور بھی موجود تھے۔ کماراسوامی نے کہا کہ آئی ایم اے گھوٹالہ میں ملوث روشن بیگ کوفرارہونے میں بی جے پی مدد کررہی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرناٹک میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں بی جے پی کا اہم رول ہے۔ تاہم بی جے پی کا کہناہے کہ آرروشن بیگ کو پھنسایاجارہاہے اور وزیراعلیٰ، بی جے پی بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔

ایس آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق یئرپورٹ پولیس کے تعاون سے روشن بیگ کو حراست میں لیاگیاہے۔واضح رہے کہ اس پہلے ایس آئی ٹی نے دو مرتبہ نوٹس جاری کرتے ہوئے روشن بیگ کوسماعت کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم روشن بیگ نے ایس آئی ٹی کی نوٹس کاجواب نہیں دیاتھا اور نہ ہی وہ ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہوئے تھے۔اب ایس آئی ٹی نے روشن بیگ کوحراست میں لیکرکا پوچھ تاچھ کرنے کا فیصلہ کیا اورکل وہ بنگلورو سے ممبئی جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لیے لیا۔

Loading...

واضح رہےکہ آئی ایم اے اسکام کے ذریعہ ہزاروں افراد کوکروڑوں روپئے کا چونا لگا کرفرارہونے والے آئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصور خان نے کل ہی ایک اور ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں محمد منصور خان نے کہاہے کہ وہ 24 گھنٹہ کے اندر وطن واپس آرہے ہیں ۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کررہے ادارے اور عدالت کومکمل تعاون فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔ محمد منصور خان کی بنگلورو آمد سے پہلے روشن بیگ کو حراست میں لیے جانے پر ایس آئی ٹی اسے اپنی بڑی کامیابی مان رہی ہےہے۔

یادررہے کہ محمد منصور خان نے کہاہے کہ بنگلورو پولیس انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔ وہ تمام معلومات شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ محمد منصور نے کہاکہ انہوں نے ایک فہرست بھی تیار کی ہے کہ کس کس نے ان سے پیسہ لیا ہے اور کس کس نے ان سے رشوت لی ۔ تمام تر جانکاریاں فراہم کرائیں گے۔ واضح رہے کہ محمد منصور خان کا یہ دوسرا ویڈیو ہے۔

Loading...