کملیش تیواری کی بیوی کو 15 لاکھ کا چیک دینے خود پہنچےڈی ایم، یوپی لائےگئے دونوں ملزم

سیتا پور کے ضلع مجسٹریٹ نے کملیش تیواری کی بیوی کو15 لاکھ روپئے کا چیک سونپا۔

Oct 24, 2019 12:08 AM IST | Updated on: Oct 24, 2019 12:10 AM IST
کملیش تیواری کی بیوی کو 15 لاکھ کا چیک دینے خود پہنچےڈی ایم، یوپی لائےگئے دونوں ملزم

سیتا پور کے ڈی ایم اکھلیش تیواری نےکملیش تیواری کی اہلیہ کو 15 لاکھ روپئے کا چیک سونپا۔

سیتا پور: اترپردیش حکومت نے ہندو سماج پارٹی کے صدراور ہندو لیڈرکملیش تیواری کے قتل کے بعد ان کی بیوی کو 15 لاکھ روپئے کا مالی تعاون اورکملیش کے اہل خانہ کے لئے سیتا پورمیں رہائش گاہ تعمیر کرانےکا بھی اعلان کیا تھا، اسی ضمن میں بدھ کوسیتا پور کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم)، نے کملیش تیواری کی بیوی کو15 لاکھ روپئے کا چیک سونپا۔

وہیں یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت احکامات دیئے ہیں کہ کملیش تیواری کے قتل کے الزام میں گرفتاراہم ملزمین کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالت میں سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی احکامات دیئےکہ اس سازش میں شامل ملزمین کے خلاف منظم طریقے سے کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

یوپی لائے گئے دونوں ملزمین

دوسری طرف کملیش تیواری کے قتل کے معاملے میں منگل کو گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے فراردو ملزمین کو گجرات - راجستھان بارڈرسے گرفتارکرلیا، جس کے بعد اب معاملے میں ملزم اشفاق اورمعین الدین بدھ کواحمد آباد ایئرپورٹ سے اترپردیش لے جائے گئے۔ واضح رہے کہ احمد آباد کی ایک عدالت نے ملزمین کے لئے 72 گھنٹے کی ٹرانزٹ ریمانڈ منظورکی تھی۔  

ملزمین کی گرفتاری پرفیملی کا اظہاراطمینان

وہیں کملیش تیواری کی فیملی نے ان کے قاتلوں کی گرفتاری پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کملیش تیواری کی ماں کسم تیواری نے بدھ کو کہا کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری سے مطمئن ہیں اورچاہتی ہیں کہ انہیں پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔ تیواری کے بیٹے ستیم نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی)، گجرات اوراترپردیش حکومت اورانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ستیم نے کہا کہ قاتلوں کی پہچان ہوچکی ہے اورانہیں پھانسی دی جانی چاہئے۔

کملیش پر15 بارہوا تھا چاقو سے حملہ

اترپردیش پولیس نے کملیش تیواری قتل معاملے میں استعمال چاقو کو دو دن قبل ہی برآمد کیا تھا۔ کملیش تیواری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان پر 15 بارچاقوؤں سے حملہ کرنے اور ایک گولی مارنے کی بات سامنے آئی تھی۔ اس رپورٹ میں گلا ریتنے کے دو گہرے زخم کی بھی بات کہی گئی ہے۔ 15 بارچاقوؤں سے حملہ صرف 10 سینٹی میٹرکے اندرجبڑے سے لے کرسینے تک کئے گئے ہیں۔

Loading...