உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی : ذاکرنگر میں آتشزدگی کا واقعہ۔ 6افراد ہلاک۔5 افراد کی حالت نازک

    دہلی : ذاکرنگر میں آتشزدگی کا واقعہ۔ 6افراد ہلاک۔5 افراد کی حالت نازک۔(تصویر:یواین آئی)۔

    دہلی : ذاکرنگر میں آتشزدگی کا واقعہ۔ 6افراد ہلاک۔5 افراد کی حالت نازک۔(تصویر:یواین آئی)۔

    قومی دارالحکومت دہلی کے ذاکر نگر میں واقع ایک مکان میں پیر کودیررات آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی،جبکہ 11 افراد شدیدطور سے جھلس گئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      قومی دارالحکومت دہلی کے ذاکر نگر میں واقع ایک مکان میں پیر کودیررات آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی،جبکہ 11 افراد شدیدطور سے جھلس گئے۔ فائربریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کو دیررات تقریبا 2.30 بجے ذاکر نگر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کو موقع پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا كہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

      پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں. ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس چار منزلہ عمارت میں کل 13 فلیٹ تھے۔ آگ بجلی کے میٹربورڈ سے پھیلی تھی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پارکنگ میں کھڑی سات کاراورآٹھ موٹر سائیکل بھی جل کرراکھ ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ میں جھلسے لوگوں کو علاج کے لئے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      First published: