உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goods Train Derailed in Punjab's Rupnagar: روپ نگر میں ریلوے ٹریک پر آئے آوارہ جانور، مال گاڑی کے 16 ڈبے پٹری سے اترے، رد کرنی پڑی 8 ٹرینیں

    Punjab: روپ نگر میں ریلوے ٹریک پر آئے آوارہ جانور، مال گاڑی کے 16 ڈبے پٹری سے اترے، رد کرنی پڑی 8 ٹرینیں ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Punjab: روپ نگر میں ریلوے ٹریک پر آئے آوارہ جانور، مال گاڑی کے 16 ڈبے پٹری سے اترے، رد کرنی پڑی 8 ٹرینیں ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Goods Train Derailed at Rupnagar : اتوار کی رات تقریباً 12:35 بجے اچانک سانڈوں کا ایک جھنڈ مال گاڑی کے سامنے آ گیا۔ ڈرائیور نے جانوروں کو بچانے کیلئے ایمرجنسی بریک لگائی جس کے باعث مال گاڑی کی 16 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ : پنجاب کے روپ نگر میں آوارہ جانوروں کے ریلوے ٹریک سے پر آجانے سے ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ معلومات کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 12:35 بجے اچانک سانڈوں کا ایک جھنڈ مال گاڑی کے سامنے آ گیا۔ ڈرائیور نے جانوروں کو بچانے کیلئے ایمرجنسی بریک لگائی جس کے باعث مال گاڑی کی 16 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ مال گاڑی کے سبھی ڈبے خالی تھے جو تھرمل پلانٹ میں کوئلہ چھوڑ کر واپس آرہے تھے ۔

      یہ واقعہ گردوارہ پاٹھا صاحب کے قریب پیش آیا۔ ریلوے ٹریک کو اب مرمت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ریسکیو ٹیم مشینوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ پٹھان کوٹ-امرتسر ریل روٹ پر آٹھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ ریلوے نے 18 اپریل کی شام 4 بجے تک ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔



       

      یہ بھی پڑھئے : China میں کورونا کا قہر، شنگھائی میں لاک ڈاون کے بعد پہلی موت، ایک دن میں تین لوگوں نے توڑا دم


      بتادیں کہ پنجاب میں اس وقت ڈھائی لاکھ کے قریب آوارہ جانور موجود ہیں جن کے انتظام کے لیے حکومتیں کئی سالوں سے دعوے کرتی رہی ہیں ، لیکن آج تک اس مسئلے کا کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔ آوارہ جانوروں کی وجہ سے سڑک حادثات میں سینکڑوں افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ پچھلی کانگریس حکومت نے آوارہ جانوروں کو پکڑنے کے لیے ایک ای پورٹل تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کا اجلاس، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن شرکت کیلئے امریکہ روانہ


      اسکیم کے تحت بے سہارا جانوروں کی تصویریں ای پورٹل پر اپ لوڈ کی جانی تھیں اور حکومت انہیں کیٹل پاؤنڈز میں پہنچاتی ۔ تاہم یہ اسکیم ابھی تک سرکاری فائلوں میں بند ہے اور آوارہ مویشیوں کی وجہ سے حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ معلومات کے مطابق ریاست میں آوارہ مویشیوں کے لیے 77 کیٹل پاؤنڈز دستیاب ہیں۔

      اس سے قبل اپریل کے پہلے ہفتہ میں پنجاب کے گرداس پور ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا تھا۔ حادثے میں کوئی زخمی یا فوت نہیں ہوا تھا، تاہم ریل ٹریفک گھنٹوں تک متاثر رہا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: