உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسام کی نازنین یاسمین کو ISRO میں ملی جوئنیر سائنسداں کی نوکری

    آسام کی نازنین یاسمین کو ISRO میں ملی جوئنیر سائنسداں کی نوکری ۔ تصویر : انٹرنیٹ ۔

    آسام کی نازنین یاسمین کو ISRO میں ملی جوئنیر سائنسداں کی نوکری ۔ تصویر : انٹرنیٹ ۔

    آسام کے ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھنے والی نازنین یاسمین (Naznin Yasmin) کو انڈین اسپیس ریسرچ سینٹر (ISRO) میں جونیئر سائنسداں (Junior Scientist) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آسام کے ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھنے والی نازنین یاسمین (Naznin Yasmin) کو انڈین اسپیس ریسرچ سینٹر  (ISRO) میں جونیئر سائنسداں (Junior Scientist) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ یاسمین ناز نے تیز پور یونیورسٹی (Tezpur university) سے M.Tech کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ یاسمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گوہاٹی یونیورسٹی کے تحت آنے والے این آئی ٹی ایس مرزا کالج (NITS Mirza college) سے الیکٹرانکس میں B.Tech کیا اور پھر 2016 میں تیز پور یونیورسٹی سے فرسٹ کلاس سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی ۔

      اسرو میں سلیکشن سے پرجوش نازنین یاسمین (Naznin Yasmin) نے بتایا کہ وہ خلاباز کلپنا چاولہ کی کہانی سے متاثر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی میں یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ راکٹ کیسے لانچ ہوتا ہے اور اس نے مجھے آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔ ایک چھوٹے سے شہر سے تعلق رکھنے والی نازنین یاسمین نے اسرو میں جانے کے لیے اپنے ایک سائنس داں دوست اور انٹرنیٹ سے مدد لی ۔

      نازنین (Naznin Yasmin) کے مطابق ایم ٹیک مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ایک سائنسدان دوست سے مدد لی اور گوگل پر سرچ کیا کہ راکٹ سائنسدان کیسے بنا جاتا ہے۔ یاسمین نے 2019 میں اسرو میں سلیکشن کیلئے تحریری امتحان میں شرکت کی اور پھر انہیں 11 اگست 2021 کو شیلانگ کے نارتھ ایسٹ اسپیس ایپلی کیشن سینٹر میں انٹرویو کیلئے بلایا گیا ۔

      نازنین یاسمین (Naznin Yasmin) کا کہنا تھا کہ مجھ سے پینل نے پوچھا کہ میں اسرو میں کیوں شامل ہونا چاہتی ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں راکٹ اڑانا چاہتی ہوں ۔ بتادیں کہ ایک اسکول ٹیچر ابوالکلام آزاد اور منجیلا بیگم کی بیٹی یاسمین نے اپنی اسکولی تعلیم ناگاوں کے جوریا کے کڈمون ٹاؤن ہائی اسکول سے حاصل کی ہے ۔

      نازنین یاسمین، جنہیں حکومت ہند کی جونیئر ریسرچ فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا، 30 دسمبر سے پہلے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں کے ہیڈ کوارٹر میں سائنسدان کے طور پر اپنی نئی ملازمت کو جوائن کریں گی ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: