ہوم » نیوز » وطن نامہ

کام کی بات : کیا اسموکنگ کرنے سے سیکس کرنے کی طاقت کم ہو جاتی ہے ؟

ہیں جو خاص طور سے مردوں کی جنسی خواہشات اور طاقت پر نقصان دہ اثر ڈالتےہیں ۔ اسموکنگ ، اسکاچ یعنی شراب ،اسٹریس اورشوگر(ڈائبٹیز)۔ 'S' ایسے چار

  • Share this:
کام کی بات : کیا اسموکنگ کرنے سے سیکس کرنے کی طاقت کم ہو جاتی ہے ؟
علامتی تصویر

سوال: میں 24 سال کا لڑکا ہوں اور 15 سال کی عمر سے سگریٹ پی رہا ہوں۔ پہلے تو کبھی ۔کبھی شوقیہ طور پر سگریٹ پی جاتی تھی لیکن گزشتہ تین سالوں میں میری اسموکنگ کافی بڑھ گئی ہے۔ اس کااثر میرے اسٹیمنا پر بھی پڑا ہے۔ میں جلد ی تھکان محسوس کرنے لگتا ہوں، مجھے لگ رہا ہے کہ میری سیکسوئل ڈیزائر بھی پہلے سے کم ہو گئی ہے۔ کیا یہ اسموکنگ کا سبب ہے؟ کیا سگریٹ پینے کی وجہ سے جنسی خواہشات اور جنسی طاقت ختم ہو جاتی ہے؟


جواب : مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے یہ سوال پوچھا۔ وقت رہتے آپ الرٹ ہو گئے ہیں۔ ابھی آپ کی عمر صرف 24 سال ہے اور اگر ابھی سے آپ احتیاط برتیں گے تو جلد ہی آپ کا جسم آپ کی پرانی کھوئی ہوئی طاقت کو پھر سے حاصل کر لے گا۔ اس لئے صحیح وقت پر فکریہ اور الرٹ ہو جانے کیلئے میری جانب سے مبارکباد وقبول کریں۔

اب آپ کے سوال پر آتے ہیں کہ کیا سگریٹ پینے سے سیکس اسٹیمنا پر اثر پڑتا ہے۔تو اس سوال کا جواب ''ہاں ـــ" میں ہے، ایسے چار 'ایس' ہیں جو خاص طور سے مردوں کی جنسی خواہشات اور طاقت پر نقصان دہ اثر ڈالتےہیں۔


ہیں۔ ۔جو مردوں کی جنسی خواہشات کی طاقت پر ڈالتے ہیں اثر 'S' یہ چار

پہلا ایس : اسموکنگ
دوسرا ایس : اسکاچ یعنی شراب
تیسرا ایس : اسٹریس یعنی غصہ
چوتھا ایس : شگر یعنی ڈائبٹیز

ان چاروں کا سیکس لائف پر برا اثر ہی ہوتا ہے۔ سگریٹ کا دھواں آپ اپنے اندر لے رہے ہیں ۔ وہ خون کے بہاؤ سے پورے جسم میں رفتہ۔رفتہ پھیل رہا ہے۔ وہ ہمارے جسم میں درخت کی شاخ کی طرح پھیل رہا ہے۔ یہ ٹوبیکو پورے جسم کی سرگرمی کو دھیرے ۔ دھیرے سست کرتا ہے۔ ظاہر ہے ہارمونس پر بھی اس کا کافی خطرناک نقصان دہ اثر پڑتا ہے۔ آپ کے پرائیویٹ پارٹ میں خون کا بہاؤ کم ہونے لگتا ہے تو مردوں میں اریکشن کی پریشانی پیدا ہو جاتی ہے۔ طویل وقت تک سگریٹ کا استعمال کرنے والے مرد اریکشن نہ ہونے سے لیکر پری میچویور ازیکیولیشن یعنی سرعت انزال جیسی پریشانیوں کے شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
اس لئے جتنی جلدی ہو سکے ، اسموکنگ سے توبہ کر لیں اور اپنی صحت کا پورا خیال رکھیں۔ چونکہ آپ کی عمر ابھی زیادہ نہیں ہے تو جسم بہت جلد اور باآسانی ری کور کر لے گا۔ آپ جلد ہی اپنی پرانی طاقت کو دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔




اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔

Ask.life@nw18.com

First published: Aug 03, 2018 11:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading