اسمرتی ایرانی کا پرینکا گاندھی پرحملہ- 'ووٹ کےلئےامیٹھی میں پڑھتی ہیں نماز، مدھیہ پردیش میں جاتی ہیں مندر'۔

مرکزی وزیر اوربی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں اوربے روزگاروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

May 17, 2019 10:59 AM IST | Updated on: May 17, 2019 11:02 AM IST
اسمرتی ایرانی کا پرینکا گاندھی پرحملہ- 'ووٹ کےلئےامیٹھی میں پڑھتی ہیں نماز، مدھیہ پردیش میں جاتی ہیں مندر'۔

اسمرتی ایرانی: فائل فوٹو

مرکزی وزیراوربی جے پی کی لیڈراسمرتی ایرانی نے بغیرنام لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری ووٹوں کےلئے اپنا رنگ اور روپ بدلتی رہتی ہیں۔ اسمرتی کی مانیں تو پرینکا نے ووٹ کےلئے پہلے امیٹھی میں نماز ادا کی، اس کے بعد انہوں نے اجین کے مشہورمہاکالیشورمندرکے درشن بھی کئے۔ اسمرتی ایرانی نےکہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کانگریس اتنی گھبرائی ہوئی ہےکہ اس کی جنرل سکریٹری ووٹوں کےلئے کبھی نمازپڑھتی ہیں توکبھی مندرمیں پوجا کرتی ہیں۔

بی جے پی لیڈراسمرتی ایرانی نےکہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں اوربے روزگاروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس صدرراہل گاندھی بتائیں کہ انہوں نے جھوٹ بول کرمدھیہ پردیش کے کسانوں اوربے روزگاروں سے دھوکہ کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بی جے پی حکومت کے ذریعہ غریبوں کےلئے چلائی گئی اسکیموں کو بند کردیا ہے۔

Loading...

دراصل اسمرتی نے کھنڈوا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوارنند کمارسنگھ چوہان کی حمایت میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی اوربے روزگاروں کو بے روزگاری بھتے کومدھیہ پردیش کی حکومت نے یہ کہہ کرروک دیا ہے کہ ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دومئی کوامیٹھی سے بی جے پی امیدواراسمرتی ایرانی نے پرینکا گاندھی پرجم کرحملہ بولا تھا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ مہذب خاندان اپنے بچوں کو پرینکا گاندھی سے دوررکھیں۔ اسمرتی ایرانی کا یہ بیان اس وائرل ویڈیو کے بعد آیا ہے، جس میں بچے پرینکا گاندھی کے سامنے وزیراعظم نریندرمودی کے بارے میں غیرمہذب الفاظ کا استعمال کررہے تھے۔ حالانکہ فوراً پرینکا گاندھی نے ان بچوں کو اس طرح کے زبان کا استعمال کرنےسے روکتے ہوئے اچھے بچے بننے کی نصیحت کی تھی۔

Loading...