اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'راہل جی آپ کا امیٹھی سے لڑنا پکا سمجھوں؟' اجے رائے کے 'لٹکے جھٹکے' والے بیان پر اسمرتی ایرانی کا پلٹ وار

    'راہل جی آپ کا امیٹھی سے لڑنا پکا سمجھوں؟' اجے رائے کے 'لٹکے جھٹکے' والے بیان پر اسمرتی ایرانی کا پلٹ وار

    'راہل جی آپ کا امیٹھی سے لڑنا پکا سمجھوں؟' اجے رائے کے 'لٹکے جھٹکے' والے بیان پر اسمرتی ایرانی کا پلٹ وار

    امیٹھی کی لوک سبھا سیٹ ان دنوں موضوع بحث بن گئی ہے ۔ اترپردیش کانگریس کے لیڈر اجے رائے نے پیر کو مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف 'لٹکے جھٹکے' دکھانے کیلئے امیٹھی آتی ہیں ۔ وہیں اسمرتی ایرانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اب اس پر پلٹ وار کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Amethi
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیان بازی شروع ہوگئی ہے ۔ اس کی شروعات کانگریس لیڈر اجے رائے کے ایک متنازع تبصرے سے ہوئی ۔ وہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اب اس پر پلٹ وار کیا ہے ۔ اسمرتی ایرانی نے ٹویٹ کرکے لکھا : سنا ہے راہل گاندھی اپنے کسی علاقائی لیڈر سے نازیبا طریقہ سے 2024 میں امیٹھی سے لڑنے کا اعلان کروایا ہے ۔ تو کیا آپ کا امیٹھی سے لڑنا پکا سمجھوں؟ دوسری سیٹ پر تو نہیں بھاگیں گے ؟ ڈریں گے تو نہیں؟

      بتادیں کہ امیٹھی کی لوک سبھا سیٹ ان دنوں موضوع بحث بن گئی ہے ۔ اترپردیش کانگریس کے لیڈر اجے رائے نے پیر کو مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف 'لٹکے جھٹکے' دکھانے کیلئے امیٹھی آتی ہیں ۔



      رائے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاری کے سلسلہ میں یہاں آئے تھے ۔ کانگریس کے علاقائی صدر رائے نے مرکزی وزیر و امیٹھی سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسمرتی ایرانی امیٹھی آتی ہیں اور لٹکے جھٹکے دکھا کر چلی جاتی ہیں ۔ یہاں صحافیوں نے رائے سے پوچھا کہ کیا پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی امیٹھی سے 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے ، تو انہوں نے کہا یہ (امیٹھی) گاندھی فیملی کی سیٹ رہی ہے ۔ راہل جی وہاں سے لوک سبھا رکن رہے ہیں ۔ راجیو (گاندھی) جی اور سنجے (گاندھی) جی نے بھی اس علاقہ کی خدمت کی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: الہ آباد یونیورسٹی میں جم کر ہنگامہ ، طلبہ نے سیکورٹی گارڈس پر لگائے فائرنگ کے الزام


      یہ بھی پڑھئے: سرحد تنازع: MVA لیڈروں کو بیلگاوی میں داخل ہونے سے پولیس نے روکا، مہاراشٹر میں احتجاج تیز



      اجے رائے نے کے اس متنازع تبصرہ پر اترپردیش بی جے پی کے ترجمان آنند دوبے نے لکھنو میں کہا کہ جس پارٹی نے ملک کو خاتون وزیر اعظم دیا ہو، اس کے لیڈر کا ایسا تبصرہ یقینی طور پر شرمناک ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان ہمیشہ خاتون مخالف رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: