امیٹھی: اسمرتی ایرانی کےقریبی سابق پردھان کا قتل، علاقے میں کشیدگی، اسمرتی ایرانی نے'ارتھی' کودیا کندھا

May 26, 2019 05:03 PM IST | Updated on: May 26, 2019 05:13 PM IST
امیٹھی: اسمرتی ایرانی کےقریبی سابق پردھان کا قتل، علاقے میں کشیدگی، اسمرتی ایرانی نے'ارتھی' کودیا کندھا

سابق پردھان سریندر سنگھ کی ارتھی کوکندھا دیتیں اسمرتی ایرانی: (اے این آئی)۔

امیٹھی: اترپردیش کےضلع امیٹھی کے جمو پولیس اسٹیشن علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سنیچرکی دیر رات مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کےایک معتمد خاص کو نامعلوم افراد نےگولی مارکرقتل کردیا۔ اس واقعہ کےبعد علاقے میں کشیدگی کودیکھتےہوئے سی آر پی ایف اور بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکارکوتعینات کیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) راجیش کمارنےاتوارکو یواین آئی کوبتایا کہ برولیا گاؤں کے سابق پردھان سریندرسنگھ (50) کورات 3 بجےاس وقت گولی مارکرہلاک کردیا گیا، جب وہ اپنےگھرکے باہرسورہےتھے۔ دوموٹرسائیکل سوارافراد نے سابق پردھان پرفائرنگ کی۔ زخمی حالت میں سابق پردھان کولکھنؤ ٹراما سنٹرلایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نےانہیں مردہ قرار دے دیا۔

Loading...

اطلاعات کےمطابق سریندراس لوک سبھا الیکشن میں اسمرتی ایرانی کےانتخابی تشہیرمیں کافی متحرک تھےاورایرانی کانگریس صدرراہل گاندھی کو55 ہزارووٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ برولیا گاؤں کوسابق مرکزی وزیردفاع آنجہانی منوہرپاریکرنےایرانی کی درخواست پرگود لیا تھا۔ ساتھ ہی ایرانی نے بذات خود برولیا میں مختلف ترقیاتی اسکیم کے لئےکافی سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

تاہم برولیا گاؤں کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ پراپرٹی کا تنازعہ ہوسکتا ہے۔ سریندرکےقتل کے ممکنہ وجوہات کا خلاصہ کرتےہوئےگاؤں والوں کا کہنا تھا کہ 'سریندر سگرا آشرم میں حصہ دارتھےاوراس کےسربراہ مونی بابا ہیں۔ حالیہ دنوں میں سریندرنے مونی بابا کے بھائی کے ذریعہ آشرم کی زمین کوغیرقانونی طریقے سے فروخت کرنےکی مخالفت کی تھی‘۔

ایس پی کےمطابق پولیس اصل مجرمین پرشکنجہ کسنےکےلئے پوری مستعدی سےکام کر رہی ہے۔ اب تک پولیس نےتین لوگوں کوگرفتارکیا ہےجبکہ اس واقعہ کا خلاصہ کرنے کے لئے پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com