ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجدھانی میں تشدد کے درمیان ایس این سریواستو بنے دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ، میٹنگوں کا دور جاری  

دہلی میں پھیلے تشدد سے نپٹنے کے لئے پولیس نے بھی سخت کارروائی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں بھاری تعداد میں پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 25, 2020 11:20 PM IST
  • Share this:
راجدھانی میں تشدد کے درمیان ایس این سریواستو بنے دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ، میٹنگوں کا دور جاری  
بھجن پورہ میں تعینات پولیس اہلکار ۔ تصویر : اے پی ۔

راجدھانی میں تشدد کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈی جی ٹریننگ اور انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس ) کے افسر ایس این سریواستو کو فوری اثرات سے دہلی پولیس میں اسپیشل کمشنر (امن و قانون) کے طورپر منگل کی رات کو مقرر کردیا۔  سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر سریواستو فوری اثرات سے نیا چارج سنبھالیں گے۔ دہلی میں پھیلے تشدد سے نپٹنے کے لئے پولیس نے بھی سخت کارروائی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں بھاری تعداد میں پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔



اس درمیان خبر پھیلی کہ دہلی پولیس نے شوٹ ایٹ سا ئٹ یعنی دیکھتے ہی گولی مار دینے کی ہدایت جاری کردی ہے ، لیکن اب تک اس کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ مختلف علاقوں کے لوگوں نے پولیس کو ایسی ہدایت جاری کرتے سنا تو کچھ نے اس کے ویڈیو بھی شیئر کئے۔


اس درمیان شمال مشرقی علاقہ کے پولیس کمشنر نے اشوک وہار علاقہ میں ایک مسجد کو نقصان پہنچائے جانے سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔  انہوں نے لوگوں سے ایسی افواہوں پھیلانے سے بچنے کی اپیل کی۔
First published: Feb 25, 2020 11:20 PM IST