یہاں اسکول کے مڈ ڈے میل میں نکلا سانپ، الٹیاں کرنے لگے بچے، 30 اسپتال میں بھرتی
یہاں اسکول کے مڈ ڈے میل میں نکلا سانپ، الٹیاں کرنے لگے بچے، 30 اسپتال میں بھرتی
West Bengal News: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں پیر کو کھانا کھانے کے بعد کم از کم 30 اسکولی بچوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ خبر ہے کہ یہاں دئے گئے مڈ ڈے میل میں سانپ نکلا تھا اور کھانا کھانے کے بعد سے ہی بچوں کی طبیعت بگڑنے لگی ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں پیر کو کھانا کھانے کے بعد کم از کم 30 اسکولی بچوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ خبر ہے کہ یہاں دئے گئے مڈ ڈے میل میں سانپ نکلا تھا اور کھانا کھانے کے بعد سے ہی بچوں کی طبیعت بگڑنے لگی ۔ افسران نے بتایا کہ بیربھوم ضلع کے میوریشور ڈویزن کے ایک پرائمری اسکول کے تقریبا 30 طلبہ مڈ ڈے میل میں دیا گیا کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے ۔
وہیں کھانا تیار کرنے والے اسکول کے ایک ملازم نے دعوی کیا ہے کہ دال سے بھرے ایک کنٹینر میں ایک سانپ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھانا کھانے کے بعد بچوں نے الٹیاں کرنی شروع کردی، جس کے بعد ہمیں ان کو رامپور ہاٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال لے جانا پڑا ۔ وہیں بلاک ڈیولپمنٹ افسر (بی ڈی او) دیپانجن جانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کئی گاؤں والوں سے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بچوں کے بیمار ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جانا نے کہا کہ میں نے پرائمری اسکولوں کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر کو مطلع کر دیا ہے، جو 10 جنوری کو آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کے علاوہ تمام بچوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ وہ خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب ایک پولیس افسر نے بتایا کہ والدین نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گھیر لیا اور ان کے دو پہیہ گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔