سیکولر ازم کے علمبردار سوامی اگنی ویش کا 80 سال کی عمر میں انتقال، لیور سیروسس میں تھے مبتلا
سوامی اگنی ویش کا 80 سال کی عمر میں انتقال
سماجی کارکن اور آریہ سماج کے مشہور ومعروف سوامی اگنی ویش کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی سوامی اگنی ویش کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ئی ایل بی ایس میں داخل کرایا گیا تھا۔
نئی دہلی: سماجی کارکن اور آریہ سماج کے مشہور ومعروف سوامی اگنی ویش کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی سوامی اگنی ویش کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائیلری سائنسز (آئی ایل بی ایس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی سے ان کا علاج چل رہا تھا، لیکن صحت میں کوئی سدھار نہیں ہو رہا تھا۔ لیور سیورسس اور ملٹی آرگن فیلور کے سبب انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
اکثر سرخیوں میں رہنے والے اور سماجی امور پر کھل کر اپنی رائے رکھنے والے سوامی اگنی ویش نے 1970 میں آریہ سبھا نام کی سیاسی پارٹی بنائی تھی۔ 1977 میں وہ ہریانہ اسمبلی میں رکن منتخب کئے گئے اور ہریانہ حکومت میں وزیر تعلیم بھی رہے۔ 1981 میں سوامی اگنی ویش نے بندھوا مکتی مورچہ نام کی تنظیم قائم کی تھی۔ سوامی اگنی ویش نے 2011 میں انا ہزارے کی قیادت الی بدعنوانی مخالف تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ 8 سے 11 نومبر کے دوران تین دن کے لئے بگ باس کے گھر میں بھی رہے۔ سوامی اگنی ویش رکن اسمبلی اور وزیر بھی رہے۔
Social activist Swami Agnivesh (in file pic) passes away at the Institute of Liver and Biliary Sciences, Delhi. He was suffering from liver cirrhosis and was critically ill. pic.twitter.com/wZdK5i7mA1
21 ستمبر، 1939 کو پیدا ہوئے سوامی اگنی ویش سماجی موضوعات پر اپنی بیباک رائے کے لئے جانے جاتے تھے۔ 2011 میں انا ہزارے کی قیادت والی بدعنوانی مخالف تحریک میں بھی انہوں نے حصہ لیا تھا۔ حالانکہ بعد میں کچھ اختلافات ہوگئے اور وہ انا ہزارے کی تحریک سے دور ہوگئے تھے۔ انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ تین دنوں تک بگ باس کے گھر میں تھے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔